زندگی غفلت میں گزاری لیکن اللہ نے مجھے اسلام کی روشنی سے منور کر دیا .. معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنے دل کا حال بیان کر دیا

نیدر لینڈ کے معروف فُٹ بالر کلارنس سیدورف نے حال ہی میں اسلام قبول کرلیا۔ جس کے متعلق انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ: ” میں شکر ادا کرتا ہوں جو لوگ میرے لیے دعائیں کر رہے ہیں اور مجھے مسلمان فیملی میں داخل ہونے کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ میں نے اسلام قبول کرلیا ہے۔ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے اندھیرے سے نکال کر اسلام کی روشنی سے منور کر دیا۔ اس سب میں سب سے اہم کردار میری بیوی صوفیہ نے ادا کیا جو مجھے اسلما کے متعلق گہرائی سے سب کچھ سمجھاتی اور بتاتی رہی۔ زندگی غفلت میں گزاری لیکن اللہ نے مجھے اسلام کی روشنی سے منور کر دیا ۔ شکر کرتا ہوں کہ اللہ نے اسلام کے نور سے میرا دل روشن کردیا ۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کلارنس کافی عرصے سےعرب شیخوں کے ساتھ رابطے میں تھے کیونکہ یہ فٹ بال لیگز کھیلنے کے لیے دبئی اور دیگر مسلم ممالک جاتے رہے ہیں۔ جہاں یہ مسلمانوں کی ثقافت سے بہت زیادہ متاثر ہوئے تھے۔ عالمی میڈیا کے مطابق: فٹبال کی دنیا کے مشہور سٹار ڈچ فٹبالر، ریال میڈرڈ اور میلان کی ٹیموں کے سابق اسٹار کلیرنس سیڈورف نے اپنے انسٹاگرام پر اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے یہ فیصلہ اپنی ایرانی اہلیہ کے مشورے اور اسلام پر تحقیق کے بعد کیا۔ وہ شارجہ، متحدہ عرب امارات میں اسلامی جمعیت کے ذریعہ مسلمان ہوئے۔ انہوں نے اپنے پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ: ” میں نے اسلام قبول کرلیا ہے لیکن میں اپنا نام تبدیل نہیں کروں گا میرا نام وہی رہے گا جو میرے والدین نے رکھا ہے۔ ”

متحدہ عرب امارات کی خبر ایجنسی کے مطابق فٹبالر نے اپنا نام کلیرنس سے بدل کر یونس رکھا ہے۔ یہ 1998 سے 2008 تک ڈچ قومی ٹیم کے رکن تھے

واضح رہے کہ انہوں نے صوفیہ مکرماتی سے پسند کی شادی کی تھی جو ایران سے تعلق رکھتی ہیں۔ شادی کے وقت کلرنس نے اسلام قبول نہیں کیا تھا لیکن اب یہ مسلمان ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں