روضہ رسولﷺ اور مسجد الحرام سے بڑی خوشخبری ۔۔ نمازیوں کا سماجی فاصلے کے بغیر نماز ادا کرنے کے روح پرور مناظر

مسلمانوں کیلئے ایک اچھی خبر، سعودی عرب میں مسجد نبویﷺ اور حرم پاک سے سماجی فاصلے کی شرط ختم کر دی گئی، پوری گنجائش کے ساتھ عشاء کی نماز ادا کی گئی۔

یاد رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے پیش نظر مسجد نبوی ﷺ اور مسجد الحرام میں سماجی فاصلی کی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

تاہم اب عشاء میں صحن، دالان اور چھتوں پر نمازیوں کی بڑی تعداد نے مکمل گنجائش کے ساتھ نماز ادا کی۔ یہی نہیں بلکہ روضہ رسولﷺ پرحاضری کیلئے بذریعہ ایپلیکیشن اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

اور نماز کے لیے توکلنا اپلیکیشن پرویکسی نیشن کی خوراکیں مکمل ہونےکی شرط برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ محکمہ شہری ہوابازی نے سعودی عرب آنے والوں سے ہوٹل قرنطینہ اور ہاؤس آئسولیشن کی پابندی اٹھالی جب کہ اب پی سی آر ٹیسٹ کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں