دودھ پلائی کی جگہ آبِ زم زم پلایا اور غلافِ کعبہ کا بوسہ بھی دیا ۔۔ شادی میں ہونے والی منفرد رسم، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
شادی کی رسومات میں کچھ نیا کرنے کا ٹرینڈ 1 سال سے بہت زیادہ وائرل ہو رہا ہے۔ کوئی منفرد انداز میں انٹری دیتا ہے تو کوئی اونٹ پر بیٹھ کر شادی ہال کا چکر لگاتا ہے۔ لوگ ایک دن کو خاص بنانے کے لیے لاکھوں روپے کا خرچہ کر جاتے ہیں۔ کوئی ایک ملک سے دوسرے ملک جاتا ہے تو کوئی شادی میں سمندر اور کشتی کا انتظام بھی کر لیتا ہے۔ کچھ لوگ شادی ہی سمندر کے اندر جا کر کرتے ہیں اور کچھ چٹانوں پر جا کر مزے سے ایڈوانچر کرکے شادی کی رسومات ادا کر رہے ہیں۔ لیکن اب سوشل میڈیا پر ایک ایسی شادی کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا اور دلہن کو پہلے غلافِ کعبہ کا بوسہ دلوایا جاتا ہے اور پھر دودھ پلائی کی جگہ آبِ زم زم پلائی جاتی ہے۔
ان ویڈیوز کے کمنٹس میں کئی لوگوں نے ان کو سراہا تو کسی نے کہا کہ کچھ نیا کرنے کے لیے یہ طریقہ مناسب نہیں۔ البتہ شادی میں شریک سب ہی مہمان بہت خوش نظر آرہے ہیں۔ آبِ زم زم پلانے کے بعد انہیں منہ میٹھا کرنے کے لیے کھجور بھی کھلائی جا رہی ہے۔ کسی نے کمنٹ سیکشن میں کہا کہ یہ بھی خوب ہے۔ ہم بھی اس طرح کریں گے۔