شین کی یادیں ہی اب ہمارے غم مٹائیں گی ۔۔ شین وارن کی موت کے بعد اہلخانہ کا رلا دینے والا بیان سامنے آ گیا
آسٹریلیا کے مشہور سابق کرکٹر شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ آسٹریلین میڈیا کے مطابق مشہور لیگ اسپنر شین وارن تھائی لینڈ میں موجود تھے جہاں وہ مردہ حالت میں پائے گئے۔
لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن کی عمر 52 سال تھی۔ان کی موت کو اب چند روز گزر چکے ہیں تاہم اب انکی فیملی کا دلخراش بیان سامنے آیا ہے۔
والدین کا بیان:
مایاناز لیگ اسپنر کے والدین نے کہا کہ 4 مارچ 2022 کی رات سے ہماے لیے ایک نا ختم ہونے والا ڈراؤنا خواب شروع ہوا، یہ وہ تاریخ ہے جس دن والدین اپنے بیٹے سے ،بچے اپنے باپ سے بھائی اپنے بڑے بھائی سے ہمیشہ کیلئے بچھڑ گیا۔
اور یہ ایک ایساالمیہ ہے جسے ہم بھول نہیں سکتے۔یہی نہیں اپنے دکھ کے اظہار کیلئے الفاظ تلاش کرنا ہمارے لیے ناممکن ہے۔
اور شین کے بغیر مستقبل کی طرف دیکھنا ناقابل تصور ہے۔ امید ہے کہ ہمارے پاس موجود شین کی یادیں غم سے نمٹنے میں ہماری مدد کریں گی۔
بھائی شین وارن :
بھائی جیکسن لکھتے ہیں کہ انہیں نہیں لگتا کہ کوئی بھی چیز ان کی زندگی میں شین وارن کے خلاء کو پر کر سکے گی۔ لیکن وہ چاہتے تھے کہ میں ہمیشہ خوش رہوں اور میں خوش رہنے کی کوشش کروں گا ۔
بڑی بیٹی کا بیان :
بڑی بیٹی بروک کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد کنگ آف اسپن کے ساتھ گزارے ہر خوبصورت اور ہنسی مذاق والے لمحے کو یاد رکھیں گی، مجھ میں اور والد میں کافی چیزیں مشترک تھیں جس کی بناء وہ ان سے اکثر کہا کرتی تھیں کہ انہیں شین کی جینز مل گئی ہے۔
چھوٹی بیٹی
دنیا کے بہترین لیگ اسپنر کی چھوٹی بیٹی سمر کہتی ہی ہیں کہ آپ کا انتقال نہیں ہوا بلکہ آپ ایک دوسری جگہ چلے گئے ہیں اور وہ ہمارے دل ہیں۔
واضح رہے کہ شین وارن تھائی لینڈ کے علاقےکو ساموی میں اپنے وِلا میں مردہ حالت میں پائےگئے تھے، انکا انتقال 4 مارچ 2022 کو ہوا۔ اس موت پر ان کے ترجمان کا کہناتھا کہ شین وارن کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا۔