میری بھی کانپیں ٹانگ رہی ہیں ۔۔ بلاول کی زبان کا پھسلنا سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو اداکاروں نے اس پر کیسے رد عمل دیا؟
عمران خان حکومت کیخلاف پیپلز پارٹی نے کراچی سے اسلام آباد کی جانب مارچ کیا اور اسی مارچ میں خطاب کرتے ہوئے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زبان پھسل گئی اور وہ کہہ بیٹھے کہ اسلام آباد کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔
جبکہ خیال یہ کیا جا رہا ہے کہ بلاول کہنا یہ چاہتے تھے کہ آپ کا جوش و جذبہ اسلام آباد کو ہلا رہا ہے اور اسلام آباد کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔ان کی کہی ہوئی یہ بات سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اب کئی لوگ اور شوبز ستاروں نے اس پر اپنا رد عمل کیسے دیا ، آئیے جانتے ہیں۔
فاطمہ آفندی:
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہورو معروف اداکارہ کی ایک مختصر سی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اس ٹرینڈ کے مطابق اپنی ٹانگوں کو اس طرح حرکت دی کہ جس سے معلوم ہو رہا ہے کہ ان کی بھی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔ اب تک اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر 196 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ 4 ہزار لوگ اسے پسند بھی کر چکے ہیں۔
صبور علی:
بلاول بھٹو جیالوں سے خطاب کے دوران ٹانگیں کو ’کانپیں‘ اور ’کانپ‘ کو ’ٹانگ‘ کہہ گئے۔اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا میمز کا ایک طوفان سامنے آگیا اور شوبز ستاروں کو بھی اس پر اپنا رد عمل دینے کا موقع مل گیا ۔ اور اب صبور علی کے رد عمل نے تو صارفین کو اور ہنسنے پر مجبور کر دیا ۔
کیونکہ صبور نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی اور اس پر لکھ ڈالا “سردی سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں”۔ ان شوبز ستاروں کے علاوہ ایک بچی کی بھی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے ۔
احسن خان:
مشہور اداکار نے بھی اس وائرل ویڈیو پر اداکارہ نمرہ خان کے ساتھ اپنے انداز میں اس ویڈیو کو دوبارہ سے بنایا اور اس میں اپنی اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔ یہ ویڈیو صارفین کی جانب سے خوب پسند کی جا رہی ہے ۔ اور اب تک اسے بھی 20 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں۔
انتہائی معصوم بچی کی بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے جس میں گھر کا کوئی فرد اس بچی سے پوچھتا ہے کہ اسلام آباد میں کیا ہو رہا ہے ؟تو بچی کہتی ہے کہ کانپیں ٹانگ رہی ہیں”۔
معصوم بچی کی ویڈیو کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اب تک اس ویڈیو 102 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں، 3 ہزار لوگ اسے پسند بھی کیا جبکہ 300 سے زائد لوگ اس پر اپنی رائے بھی دے چکے ہیں۔