لاہور کے شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے سے کروڑوں کا نقصان۔۔ آگ کس جگہ لگی؟
لاہور کے مصروف ترین علاقے گلبرگ میں آگ لگنے سے دکانوں سمیت کروڑوں کا قیمتی سامان جل کر راکھ ہوگیا ہے۔ جنگ نیوز کے مطابق چار منزلہ عمارت جل کر خاکستر ہوگئی جس میں 400 دکانیں موجود تھیں۔ ان دکانوں میں زیادہ تر موبائل او ریڈی میڈ گارمنٹس کا سامان موجود تھا جن کے جل جانے سے تاجروں کو کئی کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔
آگ پر 6 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا
اطلاعات کے مطابق آگ رات گئے لگی جس پر 6 گنٹے بعد قابو پالیا گیا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کی 25 گاڑیوں سمیت 60 سے زائد فائر فائٹرز کا عملہ شامل تھا۔ فائر آفیسر عمران رامے کے مطابق آگ عمارت کے پہلے فلور پر لگی اس کے بعد اوپر کی دو منازل نے بھی آگ پکڑلی۔https://www.youtube.com/embed/ruuL2ke6GFA
انتظامیہ کے مطابق موبائل فون اور ریڈی میڈ کپڑوں کی دکانوں پر مشتمل عمارت کے مکمل طور پر جل جانے کے بعد اب آگ بجھا لی گئی ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔