میرا چالان کیوں کاٹا میں اس ملک کا شہری ہوں ۔۔ جانیے مصروف شاہراہ پر لیٹنے والے اس شخص کا چالان کس وجہ سے کیا گیا؟

ہم نے اکثر دیکھا ہے کہ پاکستانی عوام چالان کٹنے پر بہت ہی تنگ ہوتی ہے اور مختلف اندا میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتا ہے اب اسی طرح کا ایک واقعہ لاہور کے علاقے گرڈن ٹاؤن میں دیکھنے کو ملا ہے۔

جس میں شہری کا دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر چالان کر دیا گیا ہے تو وہ سڑک پر لیٹ گیا ہے اور کہتا ہوا نظر آتا ہے کہ ہم بھی اس ملک کے شہری ہیں ہمارے ساتھ یہ سلوک کیوں ہوتا ہے۔اس واقعے پر وارڈن کا کہنا ہے کہ چالان ہونے پر پہلے ایم خان اوراس کا ساتھی سرفراز ٹریفک پولیس اہلکار کے ساتھ دست و گریبان ہوئے اور اس کے بعد ایم خان چلتی ٹریفک میں سڑک کے درمیان جا کر لیٹ گیا۔ واضح رہے کہ کار سرکار میں مداخلت، روڈ بلاک کرنے اور خودکشی کی دفعات کے تحت مذکورہ شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں