محمد رضوان نے شاہین آفریدی کے بال ہی کاٹ دئیے۔۔ ویڈیو وائرل

کھیل کا میدان تو ایک طرف لیکن پاکستان کے مشہور بلے باز محمد رضوان میں اور بہت سی صلاحیتیں بھی موجود ہیں جن کا ثبوت سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ابھی کچھ دن پہلے ہی محمد رضوان کی قہوہ بناتی ہوئی ویڈیو وائرل ہوئی تھی اور اب وہ دوستی نبھاتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کے لئے نائی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ویڈیو دیکھیے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد رضوان کس کمال مہارت سے شاہین شاہ آفریدی کے بالوں میں قینچی چلا رہے ہیں۔ دوسری طرف شاہین آفریدی بھی تابعداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سر جھکائے بیٹھے ہیں۔ یہ ویڈیو ٹوئیٹر پر شئیر کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کہتے ہیں کہ “ کراچی ٹیسٹ میں شاندار سنچری اسکور کرنے والے اور میچ بچانے والے محمد رضوان کی صلاحیتوں کی کوئی حد نہیں۔ ایسا کون سا کام ہے جو محمد رضوان نہیں کرسکتے؟ مجھے نیا ہئیر کٹ دینے کا شکریہ“

یار میرے بال بھی کاٹ دو

ویڈیو ٹوئٹر پر وائرل ہوتے ہی دوسرے کھلاڑیوں نے بھی تبصرے کرنے شروع کردئیے ہیں۔ فخر زمان، محمد رضوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ “یار لڑکے رضوان، میری بھی بُکنگ کرلو”

اپنا تبصرہ بھیجیں