انتقال سے کچھ دیر پہلے نعت پڑھتے رہے ۔۔ وہ نیک مسلمان جنہیں زندگی کے آخری لمحات میں اللہ کا نام لینا نصیب ہوا، دیکھیے
اس دنیا کو چھوڑ کر جانے سے ہر کسی کو کبھی نہ کبھی ڈر ضرور محسوس ہوتا ہے مگر ہر مسلمان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ جب وہ اس دنیا سے رخصت ہو تو اس کے منہ سے کلمہ طیبہ کے الفاظ نکل رہے ہوں۔
آج ہم آپکو جمعہ مبارک کے اس عظیم دن پر کچھ اسی طرح کے اچھے مسلمانوں اور اور امام مساجدکے انتقال سے پہلے کے مناظر کے بارے میں بتائیں گے، جنہیں موت سے پہلے کلمہ پڑھنا نصیب ہوا۔
سعودی عرب کے امام اور قرآن پاک کی تعلیم دینے والے شخص انتقال سے پہلے بستر پر ہے نماز پڑھتے رہے:
اس واقعہ کو سن کر ہمارا ایما ن تازہ ہو جائیگا۔ سعودی عرب کے شہر ریاض میں قائم جامع مسجد الفریان کے پیش امام صاحب اور لاکھوں بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم دینے والے اس نیک شخص کانام الشیخ قاسم جعفری ہے، یہ 90 سال کی عمر میں بیمار ہوئے۔
تو انہیں اسپتال میں داخل کروایا گیا تو کچھ دنوں بعد ڈاکٹروں نے گھر والوں سے کہا کہ انہیں گھر لے جائیں اب ہمارے حساب سے انکے دن پورے ہو چکے ہیں،اپ انکی خدمت کریں بس۔
مزید یہ کہ جب انہیں گھر لے آیا گیا تو گھر والوں دیکھا کہ جب دن میں 5 وقت نماز اور تہجد کا وقت ہوتا تو انکے لب حرکت کرنے لگتے اور وہ نماز پڑھنا شروع کر دیتے، اس نیک شخص کے دنیا سے رخصت ہونے سے پہلے ان کے نماز پڑھنے کی یہ ویڈیو ان کے کسی رشتےدار نے سوشل میڈیا پر شیئر کی جو کافی وائرل بھی ہوئی ۔
امام مسجد کا انتقال:
ان امام مسجد کا تعلق بھارت سے ہے اور انہوں نے کئی سال امامت کا فرض انجام دیا اور ایک دن انکی طبعیت نماز عشاء کے بعد کافی خراب ہوئی تو انہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں داخل کر لیا گیا مگر یہ رات بھر بے ہوش رہے لیکن پھر جب اگلے دن نماز فجر کاوقت ہوا تو اللہ پاک انہیں ہو ش میں لے آئےا ور وہ اذان دینے لگ گئے۔
مکمل اذان دینے کے بعد کہا یہ جاتا ہے کہ انکا انتقال ہو گیا، ایسی موت ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے بھی نصیب ہو۔
بنگالی مسلمان کے اسپتال میں انتقال سے پہلے کا منظر:
یہ وہ بابا جی ہیں جنہوں نے لندن مرکز میں کئی سال اذان دی یہی نہیں اب انکے انتقال کا یہ سچا واقعہ ہے جیسا کہ ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایک بنگالی مسلمان اسپتال میں بستر پر لیٹا ہوا ہے، خود کلمہ طیبہ کا ورد کر رہا ہے، اپنے بچوں کو دعائیں بھی دے رہا ہے اور اپنی زبان میں یہ کہتا ہوا نظر آ رہا ہے کہ اے میرے اللہ پاک اب مجھے اپنے پاس بلا لے ۔
ویڈیو ہی میں آپ یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ اس بابا کے پاس ان کے 2 بچے بھی کھڑے ہیں جو اپنے والد کو اس حالت میں دیکھ کافی پریشان ہیں ۔ اور اپنے آپ کو بے بس پا کر وہ بس اپنے والد کےہاتھ اور سر پر پیار سے ہاتھ پھیرتے۔ مذکورہ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ یہ منظر انکی موت سے چند منٹ پہلے کا ہے۔
پاکستانی نعت خواں کے اسپتال میں آخری لمحات سے پہلے کی ویڈیو :
خالد حسنین خالد جو کہ پاکستان کے مشہور و معروف نعت خواہ ہیں انکے انتقال سے پہلے کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ہم صاف دیکھ سکتے ہیں کہ یہ اسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے بھی نعت پاک پڑھ رہے ہیں۔