علیحدگی تو لگتا ہے 8 مہینے پہلے ہی ہوگئی تھی ۔۔ سجل کے احد کا نام انسٹاگرام سے ہٹانے کے بعد صارفین بھی بول پڑے

شوبز کی معروف اداکار جوڑی سجل علی اور احد رضا میر مداحوں کی سب سے پسندیدہ جوڑی تصور کی جاتی ہے۔ لیکن گزشتہ چند ماہ سے احد اور سجل کو ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا، یہاں تک کہ ان کی بہن صبور علی کی شادی میں بھی سجل اپنے شوہر کے بغیر نظر آئیں اور اُس دوران احد رضا میر دُبئی میں کسی تقریب میں شرکت کرنے گئے تھے۔

یہ سب دیکھنے کے بعد مداحوں کی تشویش میں مزید اضافہ ہوا اور وہ یہ قیاس آرئیاں کرتے نظر آئے کہ ان دونوں اداکاروں نے بہت پہلے ہی علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

اب مداحوں کے لیے یہاں ایک اور پریشان کن بات یہ ہے کہ اداکارہ سجل علی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام سے احد کا نام ہٹا دیا ہے۔

اس سے پہلے انسٹا گرام پر سجل علی کا نام ’سجل احد میر‘ تھا اور اب انہوں نے اپنے نام کے ساتھ احد رضا میر کا نام ہٹاتے ہوئے صرف ’سجل علی‘ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال سے اس خوبصورت جوڑی میں علیحدگی سے متعلق خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں جس پر سجل علی اور احد رضا میر کی جانب سے اب تک کوئی تسلی بخش تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کیئے گئے تبصرے آپ سے شئیر کرتے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ مجھے معلوم تھا کہ یہ آہستہ آہستہ بتائیں گے کہ الگ ہوگئے ہیں حالانکہ الگ تو کافی ٹائم سے ہیں۔

یہاں ایک صارف لکھتی ہیں کہ اچھا ہوا انسان کا خوش رہنا زیادہ ضروری ہے، ایسے رشتوں سے ضروری ہے کہ انسان اکیلا رہے۔

پوسٹ پر ایک اور صارف لکھتی ہیں کہ علیحدگی تو لگتا ہے 8 مہینے پہلے ہی ہوگئی تھی، اب نام ہٹا کر اصلیت بھی بتا دی۔ دکھ ہوا ان کی علیحدگی دیکھ کر۔

اپنا تبصرہ بھیجیں