سجل اور احد کی 2 سال پہلے شادی ہوئی اور اب طلاق ہوگئی ۔۔ معروف صحافی کا دعویٰ
پاکستانی شوبز انڈسٹری میں جب بھی کسی سیلیبریٹی کی طلاق ہوتی ہے تو ان کے ساتھ مداحوں کو بھی افسوس ہوتا ہے کیونکہ ہر فین اپنے پسندیدہ اداکار کو خوش دیکھنا چاہتا ہے۔ ایسا ہی کچھ حال اداکارہ سجل علی کے ساتھ ہے۔ ان کی شادی کو مداحوں نے خوب پسند کیا تھا۔ سب چاہتے تھے کہ یہ خوش رہیں۔ سجل اور احد کی جوڑی پسندیدہ جوڑیوں میں سے ایک تھی۔ سجل اور احد کی شادی مارچ 2020 میں ہوئی تھی جس کے بعد مداحوں نے ان کی جوڑی کو شوبز کی پسندیدہ جوڑی قرار دیا تھا اور ہر کوئی ان کے فوٹو شوٹس تک کو پسند کیا کرتا تھا۔ لیکن اب 2 سال بعد سجل کی علیحدگی کا سن کر سب ہی افسوس کر رہے ہیں اور سجل کے حق میں دعائیں کر رہے ہیں۔
اداکارہ نے جب سے احد کا نام اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ہٹایا ہے اسی وقت سے لوگوں کو اندازہ ہوگیا کہ اب سجل اور احد ایک د وسرے سے علیحدہ ہوگئے ہیں۔ لیکن کل پاکستان کی مشہور صحافی آمنہ عیسانی نے شوبز جرنلسٹ حسن چوہدری سے ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ دونوں کی طلاق ہوگئی ہے۔
آمنہ نے یہ بھی کہا کہ: ” مارچ 2020 میں شادی ہوئی اور اب 2022 میں مارچ کے درمیان میں ہی طلاق ہوگئی۔ دیگر ذرائع بھی اس جوڑی کے درمیان قانونی طور پر علیحدگی کی تصدیق کر چکے ہیں۔ فی الحال طلاق کی تصدیق کرنا آسان نہ ہوگا یا اس کی وجہ بتانا کیونکہ بہرحال طلاق دونوں کے لیے ایک منفی تجربہ ہے۔ پاکستان میں طلاق کے بعد عورت زیادہ مشکل زندگی گزارتی ہے اس لیے سجل کے ساتھ ہمدردی زیادہ ہے۔ ”
جب سجل نے احد کا نام اپنے انسٹاگرام سے ہٹایا تو ڈرامہ پروڈیوسر اور ہمایوں سعید کی سالی ثناء شاہنواز نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سجل کے لیے لکھا کہ: ’اللہ آپ کو مستقبل میں خوشیوں اور مزید ترقی سے نوازے، آپ شاندار ہیں سجل۔‘