ناصر چنیوٹی مشکل حالات میں غریبوں کی طرح پل پر بیٹھ گئے ۔۔ معروف کامیڈین کس مشکل میں پھنس گئے جو انکا یہ حال ہو گیا؟
ناصر چنیوٹی یہ وہ نام ہے جس سے دنیا میں ہر آدمی واقف ہے کیونکہ انہوں نے دنیا کے ہر روتے ہوئے کے چہرے پر مکرواہٹ لیکر آئے ہیں۔ اب ان کے ساتھ ہوا یہ ہے کہ ملک سے باہر لندن میں ایک پل پر بیٹھے ہوئے نظر آئے ہیں اور اس وائرل ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا تھا انہوں نے ٹھنڈ سے بچنے کیلئے ایک گرم چادر بھی لی رکھی ہے۔
جب انہیں معلوم ہوا کہ ویڈیو بنائی جا رہی ہے تو انہوں نے مذاق میں یہ کہا کہ میں کوئی مانگنے والا نہیں ہوں، تھک گیا ہوں تو یہاں ہی بیٹھ گیا ہوں۔ ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ شوٹنگ ہو رہی ہے اور یہاں میرا شوٹ بھی ہے۔ اب آپ کو بتاتے ہیں کہ ماجرا کیا ہے ارو یہ کون ہیں جنہوں نے انکی ویڈیو بنائی ہے؟
پاکستان کے یہ پنجابی اداکار اکثر ہندوستانی اداکاروں کے ساتھ مل کر فلمیں بنایا کرتے ہیں اور اسی قسم کی ایک فلم کی شوٹنگ کیلئے ناصر چنیوٹی لندن میں موجود ہیں جبکہ یہ ویڈیو بھی ہندوستان میں انتہائی مشہور اداکار گپی گریوال نے بنائی ہے اور اسی ویڈیو میں دیگر مشہور بھارتی اداکار جیسے سینئر اداکار بی این شرما، اداکارہ جیسمن بھا سین، فنی اداکر ہر بی سنگھا و دیگر بھی ان کے ساتھ شوٹنگ میں مصروف تھے۔
مزید یہ کہ یہاں ایسی کوئی بات نہیں کہ ناصر چنیوٹی لندن میں کسی مشکل میں ہیں بلکہ وہاں وہ ایک تو شوٹنگ کی وجہ سے بیٹھے تھے اور تھک بھی گئے تھے۔ یہی نہیں بلکہ پہلی نظر پڑتے ہی اس وڈیو پر لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ ناصر چنیوٹی لندن میں مشکل حالات میں یا پھر بے گھر ہو گئے ہیں لیکن ایسی کوئی بات نہیں۔
یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا کی زینت بنی تو فوراََ ہی وائرل ہو گئی، اب تک اس ویڈیو کو 591 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں اور 20 ہزار لوگوں نے اس ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار بھی کیا۔