میلاد پڑھنے کا شوق بچپن سے ہی تھا۔۔۔ڈاکٹر شائستہ لودھی کے بچپن اور فیملی کی ان دیکھی تصاویر
کہتے ہیں بچپن میں ہی بہت ساری باتوں کا اندازہ ہوجاتا ہے۔۔۔ ڈاکٹر شائستہ لودھی بھی بچپن سے ہی ایک الگ دنیا میں رہتی تھیں۔۔۔ان کے والد علی گوہر لودھی کا کہنا ہے کہ شائستہ اکثر محلے کی بچیوں کو گھر میں بلا کر ڈرامہ ڈرامہ کرتی تھی۔۔
پڑھائی میں خاصی ہوشیار تھی اور جب دوستوں کے ساتھ کمبائن اسٹڈی کرتی تھی تو سونا نہیں چاہتی تھی اور میں بار بار آکر سونے کی ہدایت کرتا تھا۔۔۔مجھے دکھانے کے لئے اکثر سونے کی اداکاری کرتی اور میرے جاتے ہی پھر وہی دوستیں، پڑھائی اور شائستہ۔۔۔
شائستہ بچپن سے ہی سب گھر والوں کا کافی خیال رکھتی تھیں اور آج بھی تینوں بھائیوں سے چھوٹی ہونے کے باوجود گھر میں ان کی مرضی ہی چلتی ہے اور وہ سب کا احساس کرتی ہیں۔۔۔
اس خوبصورت انسان کے بچپن کی کچھ یادیں اور فیملی کی ان دیکھی تصویری جھلکیاں
Load/Hide Comments