سانپ کی سواری بھی کرتا ہے اور ۔۔ دیکھیے سانپ نے بچے کو دبوچ لیا مگر مارا کیوں نہیں؟
سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر دیکھی ہوں گی جس میں دلچسپ اور منفرد معلومات موجود ہوتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک کم عمر بچے کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ اونٹ یا گھوڑے پر نہیں بلکہ اژدھے پر بیٹھا ہے۔
عام طور پر ہم میں سے بیشتر لوگوں کا خیال ہے کہ سانپ کسی نا کسی موقع پر ڈستا ضرور ہے، شاید یہ ویڈیو اس بات کو واضح کر رہی ہے کہ ہر سانپ ڈستا نہیں ہے مگر جانور کا کچھ بھروسہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔
بہر حال ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کم عمر بچہ اژدھے کے اوپر نہ صرف بیٹھا ہے بلکہ بڑے ہی دلیرانہ انداز میں اسے پکڑنے کوشش کر رہا ہے۔
یہ منظر دیکھ کر کوئی بھی خوف میں مبتلا ہو جائے گا اور سوچے گا کہ کیا اس بچے کے والدین اس حد تک بے حس ہیں کہ بچے کا خیال بھی نہیں رکھ پاتے ہیں۔ عین ممکن ہے کہ یہاں کے رہنے والے سانپوں سے اس حد تک قربت رکھتے ہوں کہ انہیں قابو میں کرنا جانتے ہوں۔
ویڈیو میں موجود بچہ سانپ کو ایسے پکڑنے کی کوشش کر رہا ہے جیسے کہ ایک چھوٹا بچہ پہلی بار چوزے کو دیکھ کر اسے پکڑتا ہے۔ بنا خوف و ہراس کے بچہ سانپ کی سواری کے مزے لوٹ رہا ہے۔