عمران خان کے خطاب کے دوران بکرے کا صدقہ۔ وزیراعظم کی تقریر سن کر ایک شخص کے بکرے کا صدقہ کرنے کی ویڈیو وائرل

گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کیا جو پورے پاکستان نے دیکھا اور سنا۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں سیاسی صورتحال اور ساتھ ہی دھمکی آمیز خط سے متعلق گفتگو کی۔

سوشل میڈیا پر بھی عمران خان کی لائیو نشریات دیگر نیوز چینل کے پیجز پر چلائی گئیں۔ وہیں میمز پوسٹ اور ویڈیوز کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

ایک ویڈیو جو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے، اُس میں کچھ ایسا دیکھنے کو ملا جس سے معلوم ہوا کہ وہ وزیراعظم کا بہت بڑا چاہنے والا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ جہاں ایک جانب ٹی وی پر عمران خان کا لائیو خطاب جاری تھا وہیں ایک شخص ان کی طرف بکرا گھما کر صدقہ دیتا دکھائی دیا۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمزپر یہ ویڈیو وائرل ہورہی ہے اور پسند بھی کی جا رہی ہے وہیں کچھ صارفین اِس عمل پر تنقید بھی کرتے دکھائی دے دیے۔

ویڈیو ملاحظہ کیجیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں