ایک آیت نے میری زندگی بدل دی۔۔ صنم چوہدری کے ساتھ ایسا کیا واقعہ پیش آیا جس کے بعد انھوں نے خود کو اسلام کے لئے تبدیل کرلیا؟

“میں ایک دوڑ میں لگی ہوئی تھی اور لگتا تھا کہ بس یہی کرنا ہے۔ مجھے بچپن میں اللہ اور قرآن سے جوڑا گیا تھا لیکن پھر پتہ ہی نہیں چلا کہ کب ادھر سے بھٹک گئی“

یہ الفاظ ہیں ماضی کی مشہور اداکارہ صنم چوہدری کے جنھوں نے اپنے کیرئیر کے عروج پر ٹی وی اور گلیمر کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا جو کہ ہر شخص کے بس کی بات نہیں ہوتی لیکن صنم چوہدری نے ایسا کیا اور خود کو اسلام کی راہ میں وقف کردیا۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں انھوں نے اپنی زندگی کے اس واقعے کے بارے میں بات کی ہے جس نے ان کی زندگی کا رخ ہی تبدیل کردیا۔

زندگی میں سکون کی کمی تھی

صنم کہتی ہیں کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو ٹی وی دیکھ کر انھیں اداکارہ بننے کا شوق پیدا ہوا اور وہ کامیاب بھی ہوگئیں اور ایک معروف اداکارہ کے طور پر ابھر کر سامنے آئیں۔ انھوں نے سکون کو پیسوں اور شہرت میں ڈھونڈنے کی کوشش کی لیکن سکون انھیں کہیں نہیں ملا۔ ہر بار انھیں لگتا کہ ان کی دوڑ لمبی ہوتی جارہی ہے لیکن پھر انھیں احساس ہوا کہ سکون تو صرف اللہ کے ساتھ ہے۔ صنم کہتی ہیں کہ بے شک اللہ میرے ساتھ ہمیشہ سے ہیں لیکن میں ان کے ساتھ نہیں تھی۔ میں بس اللہ کے نام کو اپنے مفاد کی خاطر استعمال کرتی تھی یہاں تک کہ ان کی شادی بھی ہوگئی جو ان کی اپنی پسند کی تھی اور وہ اس سے کافی خوش بھی ہیں پھر بھی انھیں دل میں ایک کمی ہمیشہ محسوس ہوئی۔

سورہ بقرہ کی آیت

اپنی زندگی کے اہم موڑ اور دین کی جانب پلٹنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صنم نے بتایا کہ جب انھوں نے سورہ بقرہ پڑھنی شروع کی تو اس میں اس بات کا ذکر تھا کہ ایسے بندے بھی ہیں جو مسلمان ہیں لیکن مومن نہیں ہیں۔ اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے صنم کہتی ہیں کہ اس آیت کو پڑھ کر مجھے جھٹکا لگا کہ یہ میں نے کیا کر دیا۔ مجھے تو پتہ ہے کہ اللہ ہے لیکن پھر کیوں میں اللہ کی نہیں سنتی؟

قرآن کو تھاما اور اللہ نے پردے ہٹادیے

اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے صنم نے مزید بتایا کہ میں نے صرف قرآن کو تھاما اور اس کے بعد اللہ تعالیٰ خود پردے ہٹاتے چلے۔ میں رمضان میں قرآن کو پڑھتی تھی لیکن اس سے ہدایت نہیں لیتی تھی لیکن اب وہ قرآن مجید کو ترجمے اور تسفیر کے ساتھ پڑھتی ہیں اور ہمیشہ قرآن کی روشنی کے سائے میں ہی اپنی آنے والی زندگی گزارنا چاہتی ہی

اپنا تبصرہ بھیجیں