شہباز شریف یا شاہ محمود قریشی۔۔ پاکستان کے نئے وزیرِ اعظم کون ہوں گے؟ فیصلہ آج ہوگا
عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد ملک میں نئے وزیرِ اعظم کی تقرری کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر دو بجے ہوگا۔ وزیرِ اعظم بننے کے لئے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف جبکہ تحریکِ انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ شہباز شریف ن لیگ کے صدر ہیں اور اپوزیشن لیڈر رہ چکے ہیں جبکہ شاہ محمود قریشی وزیرِ خارجہ کے عہدے پر فائز تھے۔ دونوں کے کاغذات نامزدگی جمع اور منظور کیے جاچکے ہیں۔
پاکستان کے دستور کے مطابق قومی اسمبلی کے ایوان میں وزیرِ اعظم منتخب ہونے کے لئے امیدوار کو کل اراکین کی تعداد میں سے اکثریت حاصل کرنا ضروری ہے جس کے تحت قومی اسمبلی میں موجود 342 اراکین کی تعداد میں سے وزیرِ اعظم بننے کے لئے 172 ووٹ حاصل کرنا ضروری ہوگا۔
Load/Hide Comments