وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے ایک اور بری خبر قوم کے لیے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آ ن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جولائی میں لوڈشیڈنگ مزید بڑھے گی۔پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کو مہنگائی کا سامنا ہے، شمسی توانائی کے حوالے سے پروگرام جلد لیکر آئیں گے،
تاریخ میں پہلی بار صاحب ثروت افراد پر ٹیکس لگایا ہے، صاحب ثروت افراد سے 200 ارب روپے سے زائد جمع ہونے کی توقع ہے، صاحب ثروت افراد قربانی کے جذبے کے ساتھ آگے آئیں۔ عوام کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ریلیف دیا گیا۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل وقت ہے مہنگائی بہت زیادہ ہے مجھے عوام کی مشکلات کا احساس ہے،تباہ حال معشیت ملی آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی،دو راستے تھے کہ سیاست بچاتے یا ریاست ہم نے ریاست کو ترجیح دی ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے حکومتی و اتحادی اراکین قومی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ۔عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشکل وقت ہے مہنگائی بہت زیادہ ہے مجھے عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔تباہ حال معشیت ملی آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی،صنوعی اعدادوشمار سے معاشی ترقی دکھائی گئی،ہر مشکل کے بعد آسانی ہے دو سے تین ماہ میں حالات بہتر ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ دو راستے تھے کہ سیاست بچاتے یا ریاست ہم نے ریاست کو ترجیح دی ۔
انہوں نے کہا کہ حالات کو یہاں تک پہنچانے کا ذنہ دار عمران نیازی ہے ،اتحادیوں سے مل کر ملک کو مشکلات سے نکالیں گے ،
بجٹ میں عوام کو وسائل کے مطابق ریلیف دینے کی کوشش کی۔اس موقع پروزیراعظم کی اراکین کو بجٹ منظوری کے دوران کورم پورا رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے
اراکین کی حاضری کا روزانہ کی بنیاد پر ریکارڈ رکھنے کی بھی ہدایت کردی جبکہ اراکین کو ان کی حلقوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔