ایران میں تباہ کن زلزلہ ، ہلاکتیں
تہران (این این آئی)ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے کہ ہفتے کی صبح جنوبی ایران میں 6.1 شدت کے زلزلے سے کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے۔جنوبی صوبے ہرمزگان میں ایمرجنسی مینجمنٹ کے ڈائریکٹر مہرداد حسن زادہ نے ٹیلی ویژن کو بتایا کہ زلزلے
سے تین افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے ۔قبل ازیں یورو میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر نے اعلان کیا تھا کہ جنوبی ایران کے ایک علاقے میں زلزلہ آیا ہے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت چھ ریکارڈ کی گئی ہے۔ مرکز نے مزید کہا کہ زلزلہ دس کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔قبل ازیں جمعہ کے روز نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے زلزلہ پیما نیٹ ورکس نے ریخٹر اسکیل پر 4.1 کی شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا تھا۔اس سے پہلے جنوبی ایران میں ریختر اسکیل پر 4.7 کا ایک اور جھٹکا محسوس کیا گیا تھا۔زلزلہ پیما مرکز نے اشارہ کیا کہ زلزلے کا مرکز ایران کے جنوبی علاقے میں تھا اور یہ سطح زمین سے 8 کلومیٹر نیچے کی گہرائی میں تھا۔15 جون کو ایرانی جزیرے کیش پر 3 زلزلے آئے، جنہیں خلیج فارس کے مختلف علاقوں کے رہائشیوں نے محسوس کیا۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق 4.7 شدت کیزلزلے دو جھٹکے محسوس کیے گئے۔اس کے بعد آبنائے ہرمز کے قریب ایک جزیرے سے 5.3 ڈگری کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ایران اہم جیولوجیکل فالٹ لائنوں کے چوراہے پر واقع ہے، اور حالیہ برسوں میں کئی تباہ کن زلزلوں کا سامنا کر چکا ہے۔