ایسا نہیں نواز شریف سی پیک لایا تو عمران خان نے کچھ نہیں کیا ، یہ ’’جی پیک ‘‘لایا گوگی پنکی اکنامک کوریڈور ، مریم نواز کی شدید تنقید
لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ چار سال پنجاب پر بنی گالہ گینگ حکومت کرتا رہا جس کا سرغنہ عمران خان تھا،نواز شریف سی پیک لایا لیکن ایسا نہیں ہے کہ عمران خان نے کچھ نہیںکیا ، اس نے بھی میگا پراجیکٹ بنایا جس کا نام
’’جی پیک ‘‘گوگی پنکی اکنامک کوریڈور ہے ،پنجاب کے عوام کالوٹا ہوا مال سیدھا بنی گالہ جاتا تھا،جو بھی تحریک انصاف کو چھوڑ کر آتا ہے کرپشن کی ایسی داستانیں سناتا ہے کہ عقل دھنگ رہ جاتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضمنی حلقہ پی پی 170سے امیدوار چوہدری امین کی انتخابی مہم کے سلسلہ میںویلنشیا ٹائون میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مریم نواز نے کہا کہ جو آج شہباز شریف کو دل پر پتھر رکھ کر قیمتیں بڑھانی پڑیں میں اللہ تعالیٰ کو گواہ بناکر کہتی ہوںشاید اس جتنا مشکل فیصلہ ہم نے کبھی تاریخ میں کیا ہو جتنا اب کرنا پڑا ہے ۔ آپ سب سے پوچھنا چاہتی ہوں جس آئی ایم ایف معاہدے کے تحت ہمیں قیمتیں بڑھانی پڑیں وہ معاہدہ کس نے کیا تھا ؟، ہمیں مجبوری میں قیمتیں بڑھانی پڑیںورنہ ملک دیوالیہ ہو جاتا ۔مسلم لیگ (ن) کو جتنا ملک کا خیال ہے کسی اور کو نہیں ہے ۔ نواز شریف نے کہا کہ انتخابی مہم ہے ، ہمیں قیمتیں بھی بڑھانا پڑیں لیکن عوام میں جائو اور انہیں بتائو نواز شریف اور اس کی جماعت اس مشکل وقت میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ آج حمزہ شہباز نے یہ اعلان کیا ہے کہ جو بھی پنجاب کے خاندان 100یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں انہیں بجلی کا بل کبھی نہیں آئے گا ، پنکھا بھی چلے گالائٹ بھی چلے گی اور فریج بھی چلے گی لیکن بل نہیں آئے گا ، مسلم لیگ (ن) نے یہ فیصلہ اس وقت میں کیا ہے جب خزانے میں پیسے نہیں ہیں،خزانہ سارا بنی گالہ والا کھا گئے ہیں
لوٹ کر لے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کو چار سال کا دور یاد ہے ناںجب صرف امیروں کو نوازا جاتا تھا وہی امیر جو فتنہ خان کی گود سے نوازے جاتے تھے ، اب عوامی حکومت آئی ہے تو آغا زسب سے پہلے غریب سے کیا ہے کہ غریب پر سب سے کم بوجھ پڑے ، 75سال میں کبھی ہوا کہ گھر میں بجلی استعمال کریں اور بل نہ آئے ، یہ کوئی احسان نہیں ہے ، میرا بس چلے تو سارا کچھ آپ کے قدموں میں ڈال دوں۔ خزانہ خالی ہے لیکن اس کے
باوجود شہباز شریف نے یوٹیلٹی سٹورز پر چینی ، دالیں ،آٹا ،کوکنگ آئل پر سبسڈی دی ہے تاکہ غریب کے گھر کا چولہا نہ بجھنے پائے ۔ ہمیں آئے ہوئے ڈھائی مہینے ہوئے ہیں کوشش یہ ہے کہ غریب کا چولہا جلتا رہے ۔ آپ نے اسی طرح ساتھ دیا تو غریب بھی اس کے بچے بھی تین وقت کی روٹی پیٹ بھر کر کھائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست کا پالا ایک ایسے شخص سے پڑ گیا ہے جو تاریخ کا سب سے بڑا فتنہ ہے ،تاریخ کا سب سے
بڑا انتشار ہے اور مجھے کہنے کی اجازت دو تاریخ کا سب سے بڑا بہروپیا ہے ۔ لوگوں کو کہتا تھاکہ یہ امریکہ کے غلام ہیں ، لوگوں کو تاریخ کے سب سے بڑے ڈرامہ سازش اور خط کے پیچھے لگا دیا ،چار سال تک جب اس کی حکومت تھی تو غیرملکی سازش نہیں تھی ملک آزا د تھا اور جب اس کی کرسی گئی اچانک پاکستان غلام ہو گیا اتنا بڑا ڈرامہ کبھی دیکھا ہے ۔ امریکی عہدیدار ڈونلڈ لو کا جلسوں میں نام لے کر بدنام کرتا رہا کہ ڈونلڈ لو نے مجھے
دھمکی دی ہے ،یقین جانو دو دن پہلے اپنا ایک عہدیدار امریکہ میں ڈونلڈ لو کے پاس بھیجا اور اس کو کہا ہم سے غلطی ہو گئی ہے ہمیں معاف کر دو ، ایسا سنگین مذاق عقل اور شعور رکھنے والا بندہ کر سکتا ہے ، یہ مذاق عوام کے ساتھ نہیں کیا ، ہمارے ساتھ نہیں کیا بلکہ ملک پاکستان کے ساتھ کیا ہے ، لوگوں کو غدار کہتا رہا ، نواز شریف کو غدار کہتا رہا ،دوسری جماعتوں کے سربراہوں کو غدار کہتا رہا ، میرے اوپر الزام لگایا کہ میں نے میڈیا سیل
کے ذریعے مہم چلائی ، اللہ کا فضل و کرم ہے کہ میرے اوپر ایک چیز ثابت نہیں کر سکتا ،لیکن اپنی بیوی پنکی پیرنی کی آڈیو سامنے آ گئی ہے جو کہہ رہی ہے جو بھی الزام لگائے اس کو کہنا غداری ہو گئی ، کہتی ہے کہ فرح گوگی پر الزام لگائے تو جواب دینا غداری ہو گئی ،شکر ہے پنکی پیرنی نے یہ نہیں کہہ دیا کہ مجھے خواب میں بشارت ہوئی کہ غداری پر ٹرینڈ چلانا ہے ۔ اور پھر مذہب کا استعمال کرتا رہا ، عبادت اللہ اور آپ کے درمیان کا
معاملہ ہے ،مذہب کو دکھانے کے لئے استعمال کرنا ، سیاست کے لئے استعمال کرنا اور سیاسی مخالفین کو گندہ کرنے کے لئے استعمال کرنا اس سے بڑا کوئی قبیح جرم کبھی کسی نے نہیں کیا ، یہ فتنہ خان وہ شخص ہے جس نے جھوٹے الزامات لگا کر سیاسی مخالفین کو مذہب کی آڑ میں گولیاں مروائیں ،جب اپنی باری آئی تو کنٹینر سے پیچھے سے کوئی کان میں کہتا ہے خان صاحب ذرا مذہبی ٹچ تو دیں ، خان نے ساری آیتیں پڑھنا شروع کر دیں ۔
لوگوں کو چور کہنے والا ڈاکو کہنے والا پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا وارداتیا نکلا ہے ،ایل این جی ، فرح ، پنکی پیرنی سکینڈل، آٹا ، چینی ، بجلی سکینڈل ،اس کے ہوتے ہوئے اتنے بڑے سکینڈلز آئے ہیں کہ تاریخ میں کبھی نہیں آئے ، اس کے گھر بھیدی روز لنکا ڈھاتے ہیں ۔ علیم خان صاحب ، جہانگیر ترین صاحب ہوں عون چوہدری صاحب ہوں یا عظمیٰ کاردار صاحبہ ہوں توبہ توبہ کرتے نکلتے ہیں کہ ہم نے اتنا کرپٹ آدمی کبھی نہیں دیکھا ۔
نواز شریف پربھی اتنے الزامات لگے لیکن وہ تاریخ کا پہلا لیڈر ہے جس پر الزامات لگے لیکن ایک بھی الزام ثابت نہیں ہو پایا، اس کی جماعت کو جو چھوڑ کر آتا ہے کانوں کو ہاتھ لگاتا ہے ،کرپشن کی داستانیں سناتا ہے کہ انسان کی عقل دھنگ رہ جاتی ہے ۔پہلے تو نواز ریف کبھی کوئی چھوڑ کر نہیں گیا اگر کوئی بد قسمت چھوڑ بھی گیا ہے تو وہ باہر آ کر سیاسی اختلاف تو کر سکتا ہے لیکن یہ ضرور کہتا ہے کہ نواز شریف کو کرپٹ انسان نہیں پایا
،چھوڑنے والے نے بھی صداقت اور امانت کی گواہی دی ۔ نواز شریف ،مسلم لیگ (ن)نے عوام کی کمائی پاکستان کے ایک ایک پیسے کواللہ کی امانت سمجھا اورقیامت کے دن اس کا حساب دیں گے ، ایک فتنہ جس کی نظر پھر پنجاب پر ہے ،پنجاب پر ڈاکہ ڈالنے کے خواب دیکھ رہا ہے ، پنجاب کا س