سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام بشریٰ بی بی کے بھائی سمیت 18 افرادکی آج طلبی

دیپالپور( آن لائن )اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) پنجاب نے دیبالپور میں سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضے کے سلسلے میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بھائی سمیت 18 افراد کو آج( بدھ )کو طلب کرلیا ہے ۔

بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ اور دیگر 18 افراد کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ساہیوال کے دفتر میں آج 6 جولائی کو سرکاری اراضی سے متعلق کرپشن اسکینڈل میں ملوث ہونے کے الزام میں تحقیقات کے سلسلے میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ساتھ ہی اے سی ای نے یہ بھی ہدایت کی کہ تحقیقات میں شامل نہ ہونے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ایک اے سی ای عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ احمد مجتبیٰ اور دیگر پر دیبالپور میں سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کا الزام ہے۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ احمد مجتبیٰ مارکیٹ کے قیام کے لیے مختص سرکاری اراضی کو غیر قانونی طور پر لیز پر دینے اور مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین کے ذریعے سرکاری زمین پر قبضہ کرنے میں ملوث ہے جس سے قومی خزانے کو 20 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سرکاری اراضی پر قبضہ کر کے دیبالپور میں دکانیں تعمیر کی گئیں

اپنا تبصرہ بھیجیں