بھارتی گلوکار دلیر مہندی کو دو سال قید کی سزا سنا دی گئی
نئی دلی (آن لائن)بھارتی گلوکار دلیر مہندی کو انسانی اسمگلنگ کیس میں دو سال قید کی سزا سنا دی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پٹیالہ کورٹ نے دلیر مہندی کو سزا سنائی، عدالتی فیصلے کے بعد انہیں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔دلیر مہندی اور ان کے بھائی پر 2003ء میں انسانی اسمگلنگ کے الزام کا کیس بنا تھا، دونوں بھائیوں پر پیسے لے کر لوگوں کو بیرون ملک بھیجنے کے الزامات ہیں۔
Load/Hide Comments