آپ کے سامنے بیٹھا شخص کیا سوچ رہا ہے؟

قارئین اس تحریر میں ھم آپ کو طریقہ بتائیں گے کے کیسے آپ یہ جان سکتے ہیں کہ آپ کے سامنے بیٹھا شخص کیا سوچ رہا ہے۔

یہ معلوم کرنا انتہائی کٹھن کام ہے تاہم باڈی لینگوئج کی ایک ماہر نے ٹک ٹاک پر کچھ ایسے طریقے بتادیئے ہیں جن کے ذریعے آپ دوسرے شخص کی سوچ کے بارے میں کسی حد تک معلوم کر سکتے ہیں۔

دی مرر کے مطابق پیٹریشا نامی اس ماہر کے ٹک ٹاک پر 10لاکھ سے زائد فالوورز ہیں جنہیں وہ گاہے باڈی لینگوئج کے متعلق مفید باتیں بتاتی رہتی ہے۔

اپنی ایک ویڈیو میں وہ بتاتی ہے کہ جب آپ کسی شخص کے ساتھ گفتگو کر رہے ہوں تو آپ کو اس کے ہاتھوں اور پیروں پر نظر رکھنی چاہیے۔وه ویڈیوز دیکھنے کے بعد آپ بھی بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں