اب بابا ہم میں نہیں رہے ۔۔۔ سینیئر اداکار رشید ناز انتقال کر گئے

شوبز انڈسٹری کےمعروف اداکار رشید ناز کا انتقال ہوگیا ہے۔ ان کے انتقال کی خبر اداکارہ مدیحہ رضوی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: ” ہمارے بابا رشید ناز آج صبح اس دنیا سے چلے گئے ہیں۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے سورۃ فاتحہ ضرور پڑھیں۔رشید ناز 9 ستمبر 1948 کو خیبرپختونخوا میں پیدا ہوئے۔ 1971 میں انہوں نے پشتو ڈرامے سے اپنا کیریئر شروع کیا۔ 1988 میں اپنی پہلی فلم زما جنگ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں