اب نکاح کے وقت دولہا دلہن کو ختم نبوت ﷺ پر ایمان کا حلف دینا ہوگا، حکومت نے منظوری دے دی
نبی پاک ﷺ جن کیلئے اللہ پاک نے یہ کائنات تخلیق کی اور انکی زندگی ہم مسلمانوں کیلئے ایک اچھی زندگی گزارنے کیلئے ایک نمونہ ہے۔ لیکن اب حکومت نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ نکاح کے وقت دولہا دلہن کو ختم نبوتﷺ پر ایمان کا حلف دینا ہوگا۔
یہ فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے 51 ویں کابینہ اجلاس میں ہوا جس میں کابینہ نے مسلم فیملی لاز آرڈیننس1961ءکے تحت ویسٹ پاکستان رولز میں ترمیم کی منظوری دی اور نکاح نامے میں ختم نبوتؐ کے حلف نامے میں شق شامل کرنے پر اتفاق کیا جس کے بعد نکاح کے وقت دلہا دلہن کو ختم نبوتؐ پر ایمان کا حلف دینا ہوگا۔
مزید یہ کہ کابینہ نے جنوبی پنجاب کیلئے ملازمتوں میں 32 فیصدکوٹہ مختص کرنے اورسی پیک کے تحت کارپوریٹ فارمنگ کیلئے 500سے5 ہزار ایکڑسرکاری اراضی لیز پر دینے کی منظوری بھی دی۔
اور ساتھ ہی ساتھ پنجاب سول سرونٹس ایکٹ1974ءمیں ترمیم اور پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس پر 95 فیصد استثنیٰ دینے کی منظوری دی۔
اس کے علاوہ کابینہ نے عدالتی احکامات کی روشنی میں آوارہ کتوں کیلئے برتھ کنٹرول پالیسی اور پولیس میں سینئر کلرک اکاؤنٹس ( بی ایس- 14) 720 آسامیوں کی منظوری دے ڈالی۔