ارشد ندیم کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات۔۔

قارئین آپ کو انتہائی خوشی کی حبر سے آگاہ کریں کہ ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے معروف

عالم دین مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران مولانا طارق جمیل نے جولین تھرو ایونٹ میں بہترین پرفارمنس پیش کرنے والے ارشد ندیم کی بھرپورمحنت کو سراہا۔

ارشد ندیم نے مستقبل میں مزید اچھی کارکردگی کے عزم کے ساتھ مولانا طارق جمیل سے دعا کی درخواست کی، ارشد ندیم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی جانے والی تصویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے زبردست پزیرائی مل رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں