اس تصویر میں کیا گڑ بڑ ہے؟ ہم دعویٰ کرتے ہیں کہ تصویر کا سچ تلاش کرنے میں آپ بھی مشکل میں پڑ جائیں گے
اکثر انٹرنیٹ پر ایسی تصویریں آئے روز پوسٹ ہوتی رہتی ہیں جو ہمیں تو ٹھیک/ نارمل لگتی ہیں مگر جب اُن کی حقیقت معلوم ہوجائے تو یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔
ایک ایسی ہی تصویر سوشل میڈیا پر ہر طرف پھیلی ہوئی ہے جو بظاہر تو دکھنے میں عام سی نظر آرہی ہے لیکن اگر آپ کو اس میں گڑ بڑ نظر آجائے تو قہقہے لگانے پر مجبور ہوجائیں گے۔
اس فوٹو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک موٹر سائیکل سوار کی کسی نے پیچھے سے تصویر کھینچی ہے جو ٹریفک جام میں پھنسا گیا ہے۔ موٹر سائیکل سوار خاتون نیلے رنگ کا ہیلمٹ اور بیگ پہنے ہوئی ہیں۔
لیکن کیا آپ اس تصویر میں گڑ بڑ پکڑ سکے؟ تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتایئے کہ مسئلہ آخر کہاں موجود ہے؟
اگر آپ لوگ اس تصویر کی حقیقت نہیں معلوم کرپائے تو ہم آپ کو بتا دیتے ہیں۔
اس پکچر کو غور سے دیکھیں، موٹر سائیکل کے سائیڈ شیشے میں آپ کو اس تصویر کی حقیقت معلوم ہو جائے گی۔ کیونکہ موٹر سائیکل پر سوار کوئی خاتون نہیں بلکہ مرد ہے۔