اس عورت کی قبر ہے جس کو دو بار دفن کیا گیا ہے، موت تو ایک بار آتی ہے مگر اس عورت کے ساتھ ایسا کیا ہوا جو اس کو دو بار دفن کیا گیا
دو سال قبل جب کرونا وائرس نے وبائی صورت اختیار کر لی تھی تو ابتدائی مرحلے میں اس وائرس کے حوالے سے معلومات کی کمی کے سبب اس مرض سے ہلاک ہونے والے افراد کی تدفین علیحدہ قبرستانوں میں بہت محدود تعداد میں لوگوں نے کی- یہاں تک کہ ابتدا میں تو لواحقین کے حوالے میت تک نہ کی گئی اور اس سب کا مقصد صرف اور صرف مرض کے پھیلاؤ کو روکنا تھا- ایک بار مرنے اور دو بار دفن ہونے والی عورت کی کہانیتاریخ گواہ ہے کہ اس دنیا کو ہر سو سال کے بعد کسی نہ کسی وبا نے اپنی لپیٹ میں لیا ہے یہ وبا شدت کے اعتبار سے سنگین نوعیت کی ہوتی تھی اور اس سے بڑی تعداد میں نہ صرف لوگ متاثر ہوتے بلکہ اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے تھے- ایسا ہی ایک واقعہ `1695 میں مارگوری میک کال نامی عورت کے ساتھ پیش آیا جو ایک وبائی مرض میں مبتلا ہونے کے سبب بخار کی وجہ سے ہلاک ہو گئی۔ اس عورت کی موت چونکہ وبا کے سبب ہوئی تھی اس وجہ سے جراثیموں کے پھیلاؤ کو روکنے کے خیال سے ڈاکٹروں نے اس عورت کی فوری تدفین کا مشورہ دیا ۔ جس پر اس کے شوہر نے فوری عمل کیا- قیمتی انگوٹھی کے ساتھ تدفینموت کے وقت مارگوری کے ہاتھ میں اس کی شادی کی قیمتی انگوٹھی تھی جو کہ بخار اور بیماری کے سبب انگلی پر آجانے والی سوزش کی وجہ سے اس کا شوہر نہیں اتار سکا اور اس نے اپنی بیوی کو اس انگوٹھی سمیت ہی دفن کر دیا- قیمتی انگوٹھی کی چوریقبر میں سے چوری کی تاریخ کتنی پرانی ہے اس کا اندازہ اس واقعہ سے لگایا جا سکتا ہے مارگوری کی انگوٹھی کے ساتھ تدفین کی خبر جب کچھ جرائم پیشہ افراد تک پہنچی تو انہوں نے اس کی چوری کا ارادہ کیا اور قبر کی کھدائی کر کے مارگوری کی انگلی سے انگوٹھی چوری کرنے کی کوشش کی- مگر اس کوشش میں کامیاب نہ ہونے کے سبب انگلی کو ہی کاٹ دینے کا فیصلہ کیا- انہوں نے جب مارگوری کی انگلی کاٹ کر نکالنے کی کوشش کی جس سے مارگوری کی انگلی سے نکلنے والا خون ان چوروں پر گرا- مگر اس سے زيادہ حیرت انگیز واقعہ یہ ہوا کہ مارگوری خون نکلتے ہی زندہ ہو گئی اور اٹھ کر بیٹھ گئی- جس کو دیکھ کر کچھ افراد کا یہ کہنا ہے کہ چور ڈر کے مارے یہ منظر دیکھ کر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گئے- جب کہ کچھ افراد کا یہ کہنا ہے کہ چوروں نے اس منظر کو دیکھنے کے بعد ہمیشہ کے لیے چوری سے توبہ کر لی- تاہم اس کے بارے میں کچھ حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا- کفن میں لپٹی لاش گھر پہنچ گئیمارگوری کو دفن کرنے کے بعد اس کا غمزدہ شوہر اپنے بچوں کے ساتھ گھر پر تھا کہ اچانک اس کو دروازے پر ایک مانوس دستک سنائی دی۔ جس کو سن کر اس نے اپنے بچوں سے کہا کہ اگر وہ مارگوری کو اپنے ہاتھوں سے دفن کر کے نہ آیا ہوتا تو یہی سمجھتا کہ ان کی ماں آگئی ہے- مگر جب اس نے دروازہ کھولا تو مٹی اور خون سے بھرے کفن میں مارگوری کو اس حال میں دیکھ کر کہ اس کے پورے جسم پر مٹی کے نشانات موجود تھے دیکھ کر خوفزدہ ہو گیا اور گر کر وہیں بے ہوش ہو گیا- اس واقعے کے حوالے سے کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ مارگوری کا شوہر اتنا خوفزدہ ہوا کہ ایک ہی رات میں اس کے سارے بال سفید ہو گئے- اس کے بعد مارگوری کئی سالوں تک زندہ رہی اور اس کا ایک بچہ بھی پیدا ہوا- یہاں وہ عورت دفن ہے جس کو دو بار دفن کیا گیامارگوری کے مرنے کے بعد اس کو جب دوبارہ دفن کیا گیا تو اس کی قبر پر اس کے گھر والوں نے ایک ایسا پیغام لکھوایا جو کہ کسی اور کی قبر پر نہیں لکھا ہوا- یہاں وہ عورت دفن ہے جو مری تو ایک بار مگر دفن دو بار کی گئی- مارگوری کا یہ واقعہ پڑھ کر خدا کی قدرت پر یقین اور بھی کامل ہو جاتا ہے کہ بے شک زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے- |
Load/Hide Comments