افغانستان کی عارضی حکومت تشکیل..
قارئین آپ کو انتہائی اہم خبر سے آگاہ کریں افغان طالبان نے عارضی حکومت کے قیام اور وزراء کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے مطابق نئی حکومت کا سربراہ محمد احسن اخوند کو منتخب کیا گیا ہے۔
کابل میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد نے نئی حکومت کی تشکیل اور وزرا کے ناموں کا اعلان کیا۔انہوں نے بتایا کہ نئی حکومت کےسربراہ محمد احسن اخوند ہوں گے
جبکہ ملاعبد الغنی برادر کو معاون سرپرست ریاست اور وزرا کا عہدہ دیا گیا ہے، اسی طرح مولوی محمد یعقوب مجاہد وزیردفاع، سراج حقانی کو وزیرداخلہ تعینات کیا گیا ہے۔
ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق مولوی ملاہدایت اللہ وزیرماحولیات،ملاخیراللہ وزیراطلاعات ہوں گے، ملا امیرخان متقی وزیرخارجہ، شیخ نور اللہ منیر سرپرست وزارت معارف، قاری دین محمد وزیر اقتصادی امور ہوں گے۔
افغان طالبان کے ترجمان نے بتایا کہ نور محمد ثاقب وزارت حج و اوقاف، عبدالحکیم شرعی وزیر قانون، نوراللہ نوری وزیر سرحدی امور و قبائل، یونس اخونزادہ انٹیلی جنس چیف، شیخ محمد خالد کو دعوت و ارشاد کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح ملاعبد المنان فوائد و اعمال، حاجی ملا محمد عیسیٰ معدنیات وپٹرولیم کے وزیر ہوں گے