اگر آپ کے بال بھی میری طرح کم یا چھوٹے ہیں تو آپ بھی یہ طریقہ آزما سکتے ہیں ۔۔ نادیہ خان کہاں سے سستے بال لے آئیں؟
عورت کی خوبصورتی اس کے بالوں سے ہوتی ہے۔ بال جتنے خوبصورت ہوتے ہیں، عورت اتنی ہی حسین دکھائی دیتی ہے۔ لیکن ہر عورت کے بال اتنے خوبصورت یا لمبے اور گھنے نہیں ہوتے، کچھ کے بال گھنے ہوتے ہیں مگر لمبے نہیں ہوتے، کچھ کے بال لمبے ہوتے ہیں لیکن باریک ہوتے ہیں۔ ایسے میں خواتین اب وِگ لگانے کو یا ایکسٹینشن لگوانے کو زیادہ ترجیح دیتی ہیں۔ ایکسٹینشن دراصل نقلی بال ہوتے ہیں جن کو اپنے اصلی بالوں کے ساتھ جوڑا جاتا ہے جس سے بالوں کا حجم یعنی volume بھی بڑھ جاتا ہے اور گنج پن دکھائی بھی نہیں دیتا۔ بالوں کی اگر لمبائی کم ہو تو ان وگ کو استعمال کرکے لمبائی کو بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔ نادیہ خان نے اپنی وی لاگ میں ہیئر ایکسٹینشن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ:
” میں نے دبئی سے ایم اینڈ ایف برانڈ کی سستی ہیئر ایکسٹینشن خریدی۔ یہ بہت اچھی اور اتنی ہلکی پھلکی ہیں کہ ان کو بالوں میں لگانے کے بعد ایسا محسوس ہی نہیں ہوتا کہ کچھ اضافی بال لگائے ہیں۔ جتنی بھی ایکسٹینشن میں نے آج تک استعمال کی ہیں، ان کو لگانے والے کلپ اتنے تکلیف دہ ہوتے ہیں کہ سر میں لگانے کے بعد سر ہی دکھنے لگ جاتا ہے۔ شدید تکلیف محسوس ہونے لگتی ہے۔ ”
ایم اینڈ ایف دراصل چائنیز برانڈ ہے۔ اس کے ہیئر ایکسٹینشن کلپس اور ہیئر سٹریٹنر اتنے مناسب داموں میں ملتے ہیں اور استعمال کرنے میں آسان بھی ہوتے ہیں۔