اگر مجھے 5گھنٹے کے اندر اندر نہ چھوڑ ا گیا تو میں۔۔۔ عمران ریاض کی ایسی خوفناک دھمکی کہ پورا پاکستان لرز اٹھا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی عمران ریاض خان کی گرفتاری کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق گرفتاری کے وقت گاڑی میں ویڈیو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے عمران ریاض نے کہا کہ اپنی ضمانت کرانے کیلئے اسلام آباد آ رہا تھا کہ

اسلام آبادٹول پلازہ پر مجھےگرفتار کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جسٹس اطہرمن اللہ ہدایت کرچکےہیں کہ گرفتاری نہیں کی جاسکتی تاہم ضمانت کے لیے اسلام آباد آ رہا تھا کہ ٹول پلازہ پر گرفتار کرلیا گیا۔عمران ریاض نے کہا کہ مجھے جان سے بھی مار دیا جائے فکر نہیں اپنا کام کرتا رہوں گا میرے پر 30 مقدمےکر دیئے اور اسلحہ چھین لیا، گرفتاری کرنی ہےتوکرلیں، گرفتاری کاتجربہ کرناہےتویہ بھی کر لیں میں تیارہوں۔ان کا کہنا تھا کہ سب صحافیوں کو پیغام ہےکچھ بھی ہو جائے اپنا کام جاری رکھیں۔اے آر وائی نیوز کے مطابق سینئر صحافی عمران ریاض خان کو رینجرز اور پولیس اسلام آباد ٹول پلازہ سے حراست میں لے کر روانہ ہوگئی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران ریاض خان کو اٹک پولیس نے گرفتار کیا اور ان کی گرفتاری کے وقت پندرہ ایس ایچ اوز موجود تھے۔عمران ریاض خان کے وکیل میاں علی اشفاق نے سینئر صحافی کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں