ایسی تلاوت کی کہ امام کعبہ نے بھی بوسہ دیا ۔۔ 85 ممالک کے بچوں سے جیتنے والا یہ پاکستانی بچہ کون ہے؟

امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس جن کا دنیا میں موجود ہر مسلمان چاہنے والا ہے اس لیے نہیں کہ وہ امام کعبہ ہیں بلکہ اس لیے کہ وہ حرم پاک میں آنے والے لوگوں کے ساتھ گھل مل جاتے ہیں اور خصوصاََ بچوں کے ساتھ انتہائی شفقت سے پیش آتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ایک مرتبہ امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے ایک پاکستانی بچے کا اٹھ کر ماتھا چوم لیا تھا تو آ ئیے جانتے ہیں کہ اس بچے نے ایسا کیا کیا تھا؟

اس بچے کا تعلق سوات کے علاقے مینگورہ سے ہے، اس کی عمر 12 سال اور نام محمد حسن ہے۔ امام کعبہ نے اس بچے کا ماتھا اس لیے چوما تھا کیونکہ یہ ان کے سامنے عالمی حسن قرت کے مقابلے میں قرآن پاک کی تلاوت کر رہا تھا۔

تو انہیں بچے کی تلاوت اتنی زیادہ پسند آئی کہ انہوں نے بچے کا ماتھا چوم لیا جبکہ دنیا بھر کے مسلمان امام کعبہ کی اپنی حسن قرت کے معترف ہیں۔

اس کے علاوہ یہ کہ بچے نے خوبصورت قرت کرنے کا فن مینگورہ کے مدرسہ رحیمہ میں اپنے دادا اور والد سے سیکھا ۔ یہاں آپ سب کے زہنوں میں یہ بات بھی آ رہی ہوں گی کہ یہ بچہ سعودی عرب آخر پہنچا کیسے؟

دراصل بات یہ ہے کہ پورے پاکستان میں ایک حسن قرت کا مقابلہ ہوا جس میں محمد حسن نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

تو حکومت پاکستان نے بچے کو مدینہ منورہ حسن قرت کے عالمی مقابلہ میں بھیجا اس مقابلے میں 85 ممالک کے بچے حصہ لے رہے تھے۔ واضح رہے کہ شیخ عبدالرحمان السدیس 1962 میں ریاض سعودی عرب میں پیدا ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں