بابا ہمارے ہیرو ہیں، آپ جلد آزاد ہوں گے ۔۔ فلسطینی بچی نے اسرائیلی فوجیوں کی قید میں اپنے باپ کو ہیرو قرار دے دیا، ویڈیو ہر طرف وائرل
فلسطین میں اسرائیلی مظالم آج بھی عروج پر ہیں۔ ہر فرد کی زندگی وہاں داؤ پر لگی رہتی ہے کہ کب کس کی زندگی کا خاتمہ کر دیا جائے کچھ معلوم نہیں۔ لیکن اسرائیلی جارحیت جتنی بھی بڑھ جائے فلسطینی عوام کے حوصلے کبھی پست نہیں ہوسکتے بلکہ وہ دن بہ دن مضبوط ہورہے ہیں۔
اس وقت پوری دنیا کے میڈیا کی خبروں کی زینت بننے والی فلسطینی بچی کا حوصلہ بھی دیکھنے کے قابل ہے جو اسرائیلی فوجیوں کی قید میں اپنے والد کو ہیرو قرار دے رہی ہے۔
مقبوضہ مغربی کنارے کی رہائشی میارجرادت نے ایک ٹوٹے پھوٹے تباہ حال گھر پر کھڑے ہو کر اسرائیل کی قید میں موجود والد کو اپنا ہیرو قرار دیا۔
بلند حوصلہ میار عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز اس وقت بنی جب انہوں نے اسرائیلی مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور اسیر والد کی ہمت و جرات کو سلام پیش کیا۔
جنین نامی علاقے میں السیلۃ الحارثیہ گاؤں کی رہائشی میار نے کہا کہ دشمن نے ہمارے گھرتباہ کر دیے، میں انہیں بتادوں ہم کبھی نہیں روئیں گے کبھی نہیں جھکیں گے اپنے گھر دوبارہ بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بابا ہمارے ہیرو ہیں، آپ جلد آزاد ہوں گے آزادی قریب ہے جیل کسی کو نہیں روک سکتی اور آپ بہت جلد ہمارے ساتھ ہوں گے۔