بلکل سچا واقعہ…

پاکستان اور مسلمان ممالک جب کوئی شخص وفات پاجاتا ہے تو اس کے اہل خانہ ، بچے ، بزرگ اس کی مغفرت کیلئے اس شخص کی قبر پر جاتے ہیں اور اس کیلئے

فاتحہ خوانی کرتے ہیں ۔ ہم قبرستان کو بہت پُراسرار مقام سمجھتے ہیں، ایک حد تک تو یہ درست ہے لیکن قبرستان ایسی بھی جگہ نہیں جس سے خائف ہُوا جائے۔

قبرستان تو بہت امن و آشتی کی جگہ ہے، غوروفکر کا مقام ہے، دنیا کی حقیقت اسی جگہ تو دیکھنے کو ملتی ہے، لیکن قبرستان کی پراسراریت اپنی جگہ قائم ہے ۔

اس حوالے سے آج نجی ٹی وی چینل پر ایک خبر چلی کہ فیصل آباد میں والد کی قبر پر فاتحہ خوانی کرنے گئے بیٹے کو اس قبر نے اپنے اندر کھینچ لیا ۔ گوکہ خبر کی

سرخی میں سنسنی بہت زیادہ تھی تاہم تفصیلات اس سے کچھ مختلف بھی نہیں تھیں ، ہوا کچھ یوں کہ فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ میں ایک شخص

اپنے انتقال کر جانے والے والد کی قبر پر فاتحہ خوانی کیلئے گیا تو والد کی قبر میں دھنس گیا جس کے بعد مقامی لوگوں نے اس اپنی مدد آپ کے تحت اسے قبر سے باہر نکلا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں