بچے کے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ اس نے اسکول کی تیسری منزل سے چھلانگ لگادی؟

لاہور کے ایک نجی اسکول میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ اسکول انتظامیہ نے طالبِ علم کو مبینہ طور پر پیپر دینے سے منع کر دیا تھا جس کی وجہ سے اس نے دلبراشتہ ہو کر اسکول کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی۔ بچے کے والد نے اساتذہ پر الزام عائد کیا ہے کہ ٹیچر نے بچے کے ساتھ غلط رویہ رکھا اور اس کی شکایت کرنے پر 3 گھنٹے پیپر دینے سے منع کر دیا۔

جہاں بچے کے والدین نے اساتذہ اور انتظامیہ پر الزام عائد کیا وہیں اساتذہ نے پولیس کو بتایا کہ بچہ گھر سے والد کی ڈانٹ سن کر آیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ بچے نے چھلانگ لگا کر خود کو مارنے کی کوشش کی۔چھلانگ لگانے کے بعد طالب علم کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچے کی ریڑھ کی ہڈی اور ٹانگ فریکچر ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں