تسی نہ جاؤ نا ۔۔ راشد خان کو پی ایس ایل چھوڑ کر جانے سے روکنے والی خاتون مداح کے پوسٹر کے چرچے

پاکستان کا کھیلوں کا بڑا ایونٹ پی ایس ایل جاری ہے لیکن بہترین افغان کھلاڑی راشد خان اب وطن واپس چلے گئے ہیں جس وجہ سے پاکستان میں موجود انکے مداح بہت اداس ہو گئے ہیں۔

اسی اداسی کو الفاظوں کی شکل دے کر ایک خاتون انکے آخری میچ میں قذافی اسٹیڈیم پہنچی ۔ جس پر مشہور بالی ووڈ فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کہ ڈائیلاگ لکھا ہوا تھا جس کے الفاظ کچھ یوں تھے”تسی جا رہے ہو، تسی نہ جاؤ نا”۔

یہ تصویر سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر خاتون نے شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے میرا یہ پوسٹر بہت مقبول ہوا۔ اپنی خاتون مداح کی محبت کا جواب دیتے ہوئے راشد خان نے کہا کہ “اس محبت اور سپورٹ کیلئے بہت شکریہ، انشاء اللہ میں جلد واپس آؤنگا۔

واضح رہے کہ راشد خان نے 19 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف اپنا آخری میچ کھیلا۔

اس بات پر لاہور قلندر کے ترجمان کا کہنا تھا راشد خان اپنی نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے پی ایس ایل میں لاہور قلندر کو دستیاب نہیں ہو نگے اور انکے متبادل کے طور پر پہلے آسٹریلوی اسپنر فواد احمد لاہور قلندر کو جوائن کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں