جب والدہ کو دوبارہ زندہ دیکھا تو جان میں جان آئی ۔۔ وہ خوش قسمت بیٹا، جس نے اپنا جگر والدہ کو دے دیا
سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز دیکھی ہوں گی جس میں کچھ منفرد اور حیرت انگیز ہوتا ہے، کچھ ایسی ویڈیوز بھی ہوتی ہیں جس میں جذبات بھی شامل ہوتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے بیٹے سے متعلق بتائیں گے جس نے والدہ کو اپنا جگر دے دیا۔
رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والا وحید اپنے والدین کا فرماںبرار نوجوان ہے، ڈاکٹر محمد عفان قیصر نامی فیس بک پیج پر اپلوڈ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان اور اس کی والدہ اسپتال میں موجود ہیں جبکہ ڈاکٹر عفان قیصر اس خوش قسمت نوجوان کے اس عمل پر اسے داد دے رہے ہیں۔
وحید کی والدہ بیمار تھیں اور ڈاکٹرز نے والدہ کا گردہ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا تھا، ڈاکٹرز کے مطابق وحید کی والدہ کے جگر کی نالی میں تنگی تھی، اس تنگی کو دور کرنے کے لیے 11 نومبر کو اسٹنٹ ڈالا گیا تھا، اب وہ اسٹنٹ نکال کر دیکھا جائے گا کہ تنگی دور ہوئی یا نہیں۔ جبکہ والدہ صحتیاب ہیں۔
وحید رحیم یار خان میں اسٹیشنری کی دکان چلاتے ہیں جبکہ وہ اپنی والدہ سے بے حد محبت کرتے ہیں جب ہی والدہ کے لیے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اپنا جگر نکلوانے کا فیصلہ کیا۔
وحید کہتے ہیں کہ اس سے پہلے خالو کو بھی جگر کی ضرورت تھی اور ان کے اکلوتے بیٹے نے اپنا جگر دینے کا فیصلہ کیا تھا مگر خالو ڈرتے تھے اسی وجہ سے انہوں نے جگر نہیں لیا اور وہ اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔
لیکن میں نے والدہ کے لیے یہ قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا اور الحمدللہ اللہ نے ہم دونوں کو صحتیاب رکھا۔ وحید تمام نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہیں اور ایک بہترین مرد ہے جو کہ اپنے گھر کو بھی سنبھال رہا ہے اور اپنی والدہ کو بھی ہر طرح سے خوش رکھے ہوئے ہے۔