حوا کی بیٹی کب تک مرتی رہے گی…؟؟

قارئین آپ کو انتہائی افسوس ناک خبر سی اگاہ کرتے چلیں جو کے پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں پیش آیا.

سیالکوٹ میں ایک خاتون نے سسرالیوں کے رویے سے تنگ آکر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔خبر کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے ساہو والا میں ایک گھر سے خاتون کی پنکھے سے لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی،

خاتون کے سسرالیوں نے بتایا کہ لڑکی نے گلے میں پھندا لگا کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی۔دوسری جانب مبینہ خودکشی کرنے والی خاتون کے والد کی جانب سے سسرال والوں پر تشدد اور بیٹی کے قتل کا الزام لگایا گیا ہے۔

متاثرہ خاتون کے والد نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیٹی کی5 ماہ پہلے شادی ہوئی تھی اور اس کا شوہر بیرون ملک ہے۔بعد ازاں پولیس نے خاتون کے والد کی مدعیت میں بیٹی کی ساس، دیور اور نند کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں