خواہش تھی کہ سجدے میں دم نکلے۔۔ ہر حال میں نماز کی پابندی کرنے والے خوش نصیبوں کی وائرل ویڈیوز

خواہش تھی کہ سجدے کی حالت میں دم نکلے۔۔ تاکہ باوضو ہو کر رب کے سامنے جاسکوں“

یہ خواہش تھی احمد کی جو سجدے کی حالت میں ہی دنیا سے جانا چاہتے تھے اور اللہ نے ان کی یہ خواہش پوری کی۔ ویڈیو دیکھیے

3 بچوں کے والد تھے

مصری میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مصر کے شہر سموحہ میں پیش آیا جہاں اسٹور میں شہری کی نماز پڑھ رہا تھا جوں ہی سجدے میں گیا اس کی روح قبض ہوگئی۔ واقعہ سی سی ٹی وی میں محفوظ ہوگیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خوش نصیب شخص رکعت ادا کرتے ہوئے دوسرے سجدے میں جاتے ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔واقعے میں انتقال کرجانے والے شخص کا نام احمد السید بتایا جاتا ہے جو 3 بچوں کا باپ تھا۔

چلتی بس میں نماز پڑھ لی

ممبئی کی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص نماز پڑھنے کے لئے چلتی بس میں ہی کھڑا ہوگیا جب کہ قریب ہی کسی شخص نے اس کی ویڈیو بنا لی جو اس وقت سوشل میڈہا پر تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔ ویڈیو دیکھیے

امام صاحب جو تیر کر مسجد جاتے ہیں

“سیلاب کے پانی میں آگے بڑھنا اور نماز کے لئے آنا مشکل ہے البتہ جب میں آسکتا ہوں تو کیوں نہ آؤں، اللہ نے بسترِ مرگ پر بھی نماز کو کسی طرح پڑھنے کا حکم دیا ہے تو زندہ جاوید آدمی کیوں نماز نہ پڑھے“

یہ کہنا ہے بنگلہ دیش میں رہنے والے امام مسجد کا جو سیلاب کے بعد پانچوں وقت پانی میں تیر کر نماز کے لئے جاتے رہے۔ ویڈیو دیکھیے

گتا بچھا کر نماز پڑھ لی

نماز 5 وقت فرض ہے اور اس کے لئے حکم ہے کہ جو جہاں بھی ہو اذان کی آواز سنتے ہی جلد دے جلد اس فرض کو اہتمام سے پورا کرے شاید یہی وجہ ہے کہ اس ننھے بچے کو جائے نماز نہیں ملا تو اس نے گتے کو بچھا کر ہی نماز پڑھ لی۔ نماز کا شوق بچوں کو بہت زیادہ ہوتا ہے اس لئے کبھی بھی ان کی حوصلہ شکنی نہیں کرنی چاہئیے بلکہ ان کے جذبے کو سراہنا چاہئیے

اپنا تبصرہ بھیجیں