دلبرداشتہ نوجوان کی عدالت کی چھت سے کود کر خودکشی۔۔۔
قارئین آپ کو نہایت افسوس ناک خبر سے آگاہ کریں لاہور میں پسند کی شادی کے بعد بیوی کے عدالت میں اپنے والدین کیساتھ جانے کے بیان پر شوہر دلبرداشتہ ہوگیا
اور ضلع کچہری کی دوسری منزل پر چڑھ کر چھلانگ لگانے کی کوشش کی لیکن وہاں موجود افراد نے یہ کاوش ناکام بنادی جس کی ویڈیو بھی سامنےآگئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی عدالت میں بیوی کے چھوڑنے پر دلبرداشتہ عبدالرحمان نامی شوہر ضلع کچہری کی دوسری منزل پر چھلانگ لگانے کیلئے چڑھ گیا۔عبدالرحمان کادعویٰ تھا کہ بیوی سے بہت پیار کرتا ہوں،
پسند کی شادی کی تھی لیکن “ص ” نے عدالت میں والدین کے ساتھ جانے کا بیان دے دیا، بیوی مجھے چھوڑ گئی، مجھے خودکشی کرنی ہے۔ وہ احاطہ عدالت میں سر دیواروں میں مارتا رہا۔
Load/Hide Comments