دونوں ہی اسلام کے نام پر دھبہ ہیں؟؟؟
حریم شاہ نے ملالہ یوسفزئی کے بارے میں ایس بات کہہ دی کہ پوراپاکستان حیران رہ گیا۔۔ ملالہ کے بیان پر ردعمل دیتےہوئے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہاکہ اتنی گری ہوئی بات میں بھی
نہیں سوچ سکتی تھی۔ملالہ کو شرم آنی چائیے تھی ہم مسلمان ہیں نکاح اسلام میں جائز ہے۔کوئی عورت ایسا کیسے سوچ سکتی ہے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کا نوجوانوں میں بہت رجحان ہے
یوں تو ٹک ٹاک پر تو ہر کوئی ہی ویڈیو بناتا ہے،لیکن چند ماہ پہلے ہی موبائل ایپ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے والی دو لڑکیاں حریم شاہ اور صندل خٹک مشہور ہوئیں اور انہیں ٹک ٹاک سٹارز کہا جانے لگا پھر دہ دنوں سیلبریٹی بن گئیں۔۔ آخر اسکے پیچھے راز کیا ہے؟ دونوں سوشل میڈیا سٹارز کیسے بن گئیں؟چند پاکستانی
سیاست دانوں، اینکرز اور مشہور شخصیات کے ساتھ بنائی گئی ویڈیوز کی وجہ سے حریم اور صندل کا نام زبان زد عام ہو گیا، اور دونوں سوشل میڈیا سٹارز بن گئیں ۔ حریم شاہ اس سے قبل خود کو پی ٹی آئی کا سپورٹر کہتی رہی ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ان کی ایک تصویر بھی بہت وائرل ہوئی تھی،
جس میں انہوں نے وزیراعظم کے کاندھے پر ہاتھ رکھا ہوا تھا،
نادرا شناختی کارڈ کے ذریعے معلوم ہوا کہ مبینہ طور پر حریم شاہ کا اصل نام فضہ حسین ہے اور مذکورہ شناختی کارڈ کے مطابق وہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کی تحصیل اوگی کے گاؤں
ہڑیالہ کی رہائشی ہیں۔شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد معروف اردو ویب سائٹ انڈیپنڈنٹ اردو نے اسکا کھوج لگایا تو کئی انکشافات سامنے آئے
گاؤں کے ایک رہائشی نے بتایا کہ حریم شاہ کا اصل نام فضہ حسین ہے۔ ان کے والد محکمۂ جنگلات میں سیکیورٹی گارڈ تھے، جبکہ ان کے چچا ایک سکول میں بطور چپڑاسی کام کرتے ہیں اور ان کی
والدہ ایک قریبی گاؤں کے پرائمری سکول میں ٹیچر ہیں۔ رہائشی نے مزید بتایا کہ حریم شاہ نے مقامی سکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی، ان کی شادی اپنے خالہ زاد سے ہوئی تاہم یہ شادی زیادہ عرصہ نہیں چل سکی، اس شادی سے ان کی ایک بچی بھی ہے۔
نڈیپنڈنٹ اردو کے مطابق رہائشی کے مطابق نہ صرف ہڑیالہ
گاؤں بلکہ آس پاس کے دوسرے گاؤں کے رہائشی بھی حریم شاہ کا نام میڈیا میں آنے کی وجہ سے شرمندگی محسوس کر رہے ہیں۔ اسکے مطابق گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ حریم شاہ نے ان کا نام
ڈبو دیا ہے اور وہ کسی کو بتانے میں شرمندگی محسوس کرتے ہیں کہ حریم شاہ ان کے گاؤں سے تعلق رکھتی ہے۔ تاہم ساتھ ساتھ اسکا یہ بھی کہنا تھا کہ حریم شاہ کے خاندان والوں کو ان کی
شہرت یا بدنامی کی کچھ زیادہ پروا نہیں ہے
جبکہ کچھ عرصہ قبل ایک انٹرویو دیتے ہوئے حریم شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ Comparative Religions میں ایم فل کر رہی ہیں۔ ان کی چار بہنیں اور تین بھائی ہیں اور ان کے والدین دونوں سرکاری افسران ہیں۔ حریم شاہ کے مطابق ان کے اہل خانہ بہت سخت اور مذہبی رجحان رکھتے ہیں.