ذہانت جانچنے کا صحیح طریقہ۔۔۔کیسے پہچانیں کہ آپ ایک غیر معمولی انسان ہیں

ذہانت کی تعریف مختلف انداز میں ملتی ہے لیکن در حقیقت ذہین وہ ہوتا ہے جو غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک ہو۔۔۔ جس سے ملنے کے بعد احساس ہو کہ آپ کسی خاص سے ملے ہیں۔۔۔اور انکی وجہ سے ماحول میں یا معاشرے میں کوئی تبدیلی واقع ہوئی ہو یا ہو سکتی ہو۔۔۔
 
مشہور ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ ذہانت جانچنے کے لئے تعلیمی سرگرمیوں پر انحصار کرنا بالکل فضول سوچ ہے۔۔۔کیونکہ کچھ لوگوں کی ذہانت آئی کیو ٹیسٹ سے بھی ثابت نہیں ہوتی لیکن وہ معاشرے کے لئے کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔۔۔جیسے دو سو میں سے ایک سو چالیس کا اسکور۔۔۔نوبیل پرائز جیتنے والے اکثر لوگوں کا آئی کیو اسکور اتنا خاص نہیں ہوتا لیکن وہ دنیا بھر میں اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑھتے ہیں۔۔۔
 
مشہور لوگوں میں والٹ دزنی بہت سست تھے اور اکثر کلاس میں نیند کے مزے لوٹتے نظر آتے تھے ۔۔۔ایک برطانوی مصنفہ کبھی اسکول نہیں گئیں جبکہ ان کے بھائی کیمرج جاتے تھے۔۔۔بل گیٹس، اوپرا ونفری آج امیر ترین لوگوں میں سے ایک ہیں اور ان کو سننا بھی لوگوں کو پسند ہے لیکن وہ دونوں ہی ہائی اسکول نہیں گئے۔۔۔
 
 
چارلس ڈارون کو اسکول کی کتابوں میں پڑھایا جاتا ہے لیکن ان کی اپنی اسکول کی کارکردگی اتنی خراب تھی کہ ان کے والد انہیں خاندان کے لئے شرم کا باعث مانتے تھے۔۔۔آئنسٹائن ان بچوں کو کہا جاتا ہے انتہائی ذہین ہوں لیکن اصلیت میں آئنسٹائن نے فزکس کے امتحان میں چوتھے نمبر پر آنے کا اعزاز حاصل کیا یہ اور بات تھی کہ کلاس میں صرف پانچ ہی بچے تھے۔۔۔
 
کسی بھی انسان کی ذہانت کو جانچنے کا طریقہ یہ ہے کہ انہیں صرف پڑھائی میں نہیں بلکہ دیگر سرگرمیوں میں نوٹ کیا جائے اور ان کے شوق کے ساتھ انہیں دیگر چیزوں میں بھی متوجہ کیا جائے۔۔۔جیسے اگر سائنس میں دلچسپی ہے تو باغبانی بھی سکھائیں۔۔۔۔اگر سوئمنگ میں دلچسپی ہے تو کرکٹ بھی سکھائیں۔۔۔
 
 
وہ والدین جو اولاد کو ایک ہی طرح کی سرگرمیوں میں شامل کرکے سارا وقت اسی پر صرف کرتے ہیں در حقیقت بچے کی ذہانت کو جانچ ہی نہیں پاتے۔۔۔اور یہ وہی لوگ ہوتے ہیں جو اپنی کسی دبی ہوئی خواہش کو پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں