زرمبادلہ ذخائر دس ارب ڈالر کی سطح سے نیچے گر گئے
کراچی (این این آئی)ملک میں درآمدات اور بیرونی قرضے کے لیے کی جانے والی ادائیگیوں کی وجہ سے رواں ہفتے سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر دس ارب ڈالر کی سطح سے نیچے گر گئے ہیں۔گزشتہ ہفتے چینی بینکوں کی جانب سے 2.3 ارب ڈالر کے قرضے کی وصولی کے بعد سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر دس ارب ڈالر کی سطح عبور کر گئے تھے تاہم درآمدات اور بیرونی قرضے کی ادائیگی کی وجہ سے اس ہفتے سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ ذخائر 9.8 ارب ڈالر کی سطح تک گر گئے۔ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر بھی 16 ارب ڈالر کی سطح سے گر کر 15.7 ارب ڈالر تک آ چکے ہیں۔تجارتی بینکوں کے پاس زرمبادلہ ذخائر میں چار کروڑ ڈالر کے اضافے سے ان کے پاس موجود ذخائر کی مالیت 5.9 ارب ڈالر ہوگئی۔
Load/Hide Comments