سعودی ایئرپورٹ پر حملہ۔۔

قارئین آپ کو انتہائی افسوس ناک خبر سے اگاہ کرتے چلیں سعودی عرب کے ابھا ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں نے بارودی ڈرون سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق ابھا ایئرپورٹ پر بارود سے بھرے ڈرون سے حملہ کیا گیا، حملے میں 8 افراد زخمی ہوگئے اور طیارے کو بھی نقصان پہنچا ۔ ڈرون حملے کی ذمہ داری حوثی باغیوں نے قبول کی ہے۔

دوسری جانب اتحادی افواج کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ایک ڈرون کو دفاعی فضائی نظام نے فضا میں ہی تباہ کردیا تاہم ڈرون کے پرزے اور بارودی مواد لگنے سے کچھ لوگ زخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں