سعودی عرب پاکستانی طلبہ پر مہربان ہو گیا شاندار اعلان کر دیا گیا.
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت نے 25 یونیورسٹیز میں ڈپلومہ،بیچلر،ماسٹر اور پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز میں 600 پاکستانی طلبہ کواسکالر شپ دینے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ریاض میں قائم پاکستانی سفارت خانے نے اسکالر شپ کے ب
ارے ہایئر ایجوکیشن کمیشن کو مراسلہ جاری کر دیا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق پولیٹیکل سائنس،قانون،ایجوکیشن، ایڈمنسٹریشن میں اسکالر شپ دی جائیں گی،معاشیات، کمپیوٹر سائنس، عربک اسلامک اسٹڈیز،ایگریکلچر اور میڈیا سائینسسز میں بھی اسکالر شپس کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ہر یونیورسٹی میں 5 فیصد کوٹہ پر اسکالر شپ فراہم کی جائے گی۔جامع امیرہ نورہ بنت عبدالرحمان برائے خواتین میں 8 فیصد کوٹہ پر سکالر شپ دی جائیں گے،جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ 85 فیصد اسکالر شپ دے دی،بیچلر پروگرام کے لئے 17 سے 25 سال جبکہ ماسٹرز پروگرام کے لئے 30 سال تک کے طلباءو طالبات سکالر شپ کے اہل ہونگے۔پی ایچ ڈی ڈگری کے لئے عمر کی حد 35 سال مقرر کی گئی ہے۔ شعبہ سائنس میں اسکالر شپ حاصل کرنے والے طلباءو طالبات کو 900 جبکہ آرٹس میں 850 ریال وظیفہ دیا جائے گا۔شادی شدہ طلباءو طالبات کو 3 ماہ کے وظیفہ کے برابر رہائشی الاونس بھی دیا جائے گا۔ اسکالر شپ کے حوالے سے پاکستانی ایمبیسی ریاض نے ہائر ایجوکیشن کو لیٹر جاری کر دیا۔