لڑکا پیسے والا ہو، اچھا گھر ہو ہر لڑکی یہ خواہش کرتی ہے لیکن یہاں ایسا نہیں ۔۔ جانیے ہر چیز بھول کر ان لڑکیوں نے بڑی عمر کے آدمیوں سے شادیاں کیوں کیں؟

شادی یہ وہ الفاظ ہے جس کا نام سن کر ہر شخص کے دل میں خوشی کا لڈو پھوٹتا ہے۔ پہلے تو پاکستان میں 1 سے 2 سال عمر میں بڑا لڑکا یا لڑکی سے کوئی شادی نہیں کرتا تھا مگر اب پاکستانی لڑکیاں عمر میں 2 یا 3 سال بڑے نہیں بلکہ 50 اور 60 سال کی عمر والے آدمیوں سے رشتے کر رہی ہیں ۔ آئیے جانتے ہیں ان کے بارے میں۔

یہ انوکھی شادی کا واقعہ گوجرانوالہ میں پیش آیا ہے جہاں 18 سالہ مصباح نے 60 سالہ غلام رسول سے پسند کی شادی کی۔ ان سے محبت کی شادی کرنے پر لڑکی کو گھر سے کافی ڈانٹ سننے کو ملی لیکن آخر گھر والے راضی ہو ہی گئے۔

اتنی بڑی عمر کے شخص سے شادی کرنے کی ایک ہی وجہ تھی کہ ان کا اخلاق بہت اچھا تھا۔

شادی کرنے سے پہلے لڑکی مصباح کا کہنا تھا کہ میں انہیں چھپ چھپ کر دیکھا کرتی تھی اور جب گھر والوں نے ان سے بات کی تو یہ بھی راضی ہو گئے اور پھر میں نے ہی انہیں شادی کیلئے پنجابی زبان کا مشہور گیت “لائیاں لائیاں” گا کرپرپوز کیا تو انہوں نے بھی مجھے بوبی فلم کا گانا جواباََ سنایا۔

یہی نہیں بلکہ پہلے تو زندگی بس ایسے ہی تھی جب سے ان سے شادی ہوئی ہے تو پتا چلا ہے کہ اصل میں زندگی گزارنی کیسے ہے۔

شوہر کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ مجھے انہوں نے کھانا بنانا بھی سکھایا اور آپ سمجھ رہے ہوں گے کہ یہ پہلے سے شادی شدہ ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ ان کی یہ پہلی شادی ہے۔

15 سالہ لڑکی کی 50 سالہ شخص سے شادی:

یہ انوکھی شادی کا واقعہ لاہور کا ہے جہاں 15 سالہ کثوم نے 50 سالہ عبد الرحمان سے محبت کی شادی کر لی ہے۔ اس جوڑے کا کہنا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے دور کے رشتے دار تھے۔

زندگی میں پریشانی تو بہت ہے، ایک کمرے کے مکان میں رہتے ہیں مگر خوش بہت ہیں اور لوگ بھی بہت ہماری شادی اور عمرووں کے درمیان پائے جانے والے فرق پر باتیں کرتے ہیں مگر ہمیں اس کی کوئی پرواہ نہیں۔

28 سالہ عورت کی 70 سالہ شخص سے شادی:

70 سالہ بابا جی سے شادی کرنے والی 28 سالہ ثمینہ کہتی ہیں کہ مجھے ان سے محبت ہو گئی تھی جس کی وجہ سے ان سے شادی کی مگر جب سہیلیاں شادی کے بعد گھر آئیں۔

انہیں ان کی تصویر دیکھائی تو وہ حیران رہ گئیں اور کہا کہ کسی چھوٹی عمر والے شخص سے بھی شادی کر سکتی تھی آپ جس پر میں نے کہا کہ یہ بہت اچھے ہیں ، نرم دل ہیں، میرا بہت خیال رکھتے ہیں۔

اگر کسی بات پر لڑ بھی پڑوں تو کچھ نہیں کہتے، کیا یہ سب خوبیاں کسی اور شخص میں ہوں گی ۔ بیوی کی اپنے لیے تعریفیں سن کر بابا جی ارشد کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔

لیکن جب ان سے شادی کا پوچھا گیا کہ کیوں ان سے شادی کی تو کہتے ہیں کہ یہ میری بہت پرانی محبت ہیں، ہمیشہ یہی چاہتا تھا کہ ان سے شادی ہو جائے۔ کیونکہ یہ بہت تابعدار ہیں، میں رات میں گھر دیر سے بھی آؤں تو جاگ رہی ہوتی ہیں میرا انتظار کر رہی ہوتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں