لگتا ہے سائیکل پر آنا پڑے گا۔۔ جانیے پیٹرول مزید کتنا مہنگا ہونے کا امکان ہے؟
حکومت کی جانب سے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور علمی منڈی میں تیل کی قیمت بڑھنے کے باعث ایک بار پھر پاکستان میں پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
تاہم رپورٹ کے مطابق یکم نومبر سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ تاہم تیل کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ اگلے 5 دنوں میں امپورٹ ہونے والے تیل کی قیمت سے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 16 اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے اضافے کے بعد 137.79 روپے فی لیٹر کردی گئی تھی۔
Load/Hide Comments