ماڈل گرل نایاب کے بھائی نے قتل کا اعتراف کر لیا
قارئین آپ کو انتہائی افسوس ناک خبر سے آگاہ کریں کے لاہور کے علاقے ڈیفنس میں قتل ہونے والی ماڈل گرل نایاب کے قتل کی تحقیقات مکمل کر لی گئیں،
مقتولہ کے سوتیلے بھائی محمد علی ناصر نے پولیس کے سامنے سوتیلی بہن کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔
پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کراتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی استدعا کی ۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔پولیس کی رپورٹ کے مطابق ملزم نے ماڈل گرل کو پہلے نشہ آور اشیا کھلائیں،
ملزم نے سوتیلی بہن کو نیم نشے کی حالت میں قتل کیا۔ ملزم کو سوتیلی بہن کے مرنے کا یقین ہوا تو ملزم گھر سے بھاگ گیا۔
ملزم بہن کا موبائل اور گاڑی لیکر فرار ہوا، واقعے کو ملزم نے ڈکیتی اور دیگر رنگ دینی کی کوشش کی۔ رپورٹ کے مطابق ایف آئی آر میں 377 دفعہ بھی شامل کرلی گئی ہے۔