مرنے سے پہلے اپنی قبر کھودی اور اسی میں بیٹھ کر قرآن پڑھتے ہیں ۔۔ مشہور مذہبی اسکالر اللہ سے ملنے کے انتظار میں کیا کرتے ہیں؟

ر انسان کو قبرستان سے ڈر لگتا ہے اور کوئی نہیں چاہتا کہ وہ مر جائے، لیکن آج ہم ایک ایسے شخص کا آپکو واقعہ سنانے جا رہے ہیں جس نے اپنی قبر مرنے سے پہلے خود ہی کھود ڈالی، یہ ایک انتہائی مشہور مذہبی اسکالر ہیں ترکی کے۔

ان کا نام شیخ حسین ایلسی البتی تھا انہوں نے اپنی زندگی کے قیمتی 70 سال قرآن مجید کی تعلیمات لوگوں تک پہنچانے میں لگا دیے اور یہ خود بھی قرآن مجید کی بہت زیادہ تلاوت کیا کرتے تھے۔

انکی وجہ شہرت پورے ترکی میں یہ بھی ہے کہ ان کا اللہ پاک کی زات پر تقویٰ بھی بہت زیادہ تھا۔

اب بات کرتے ہیں اس واقعے کی تو شیخ حسین ایلسی البتی نے اپنی موت سے کچھ سال پہلے ہی اپنی قبر اپنے ہاتھوں سے کھود ڈالی اور روز ہی اس میں کثرت سے بیٹھ کر قرآن پاک کی زیادہ سے زیادہ تلاوت کیا کرتے تھے اور اس عمل کی بنیادی وجہ صرف و صرف اللہ پاک سے ملنے کی تڑپ تھی۔

مزید یہ کہ یہ ایک انتہائی نیک اور انسانیت کا درد رکھنے والے انسان تھے جنہوں نے اپنی ساری زندگی کی کمائی بیوہ عورتوں اور غریب بچوں کو دے دیتے تاکہ وہ بھوکے نہ سوئیں مگر یہ خود کئی کئی دن بھوکے ہی سو جاتے تھے۔

انسانیت کا درد رکھنے والے اور ایک پکے سچے مسلمان تو اب ہم میں نہیں ہیں لیکن اللہ پاک سے دعا ہے کہ ان کے دراجات بلند فرما۔

اپنا تبصرہ بھیجیں