میاں بیوی کی محبت کے درمیان رات کا وقت

میاں بیوی کے درمیان رات کا حصہ بہت زیادہ اہم ہوتا ہے۔ کہ دونوں میاں بیوی اپنے کام وغیرہ سے مکمل فارغ ہوئے ۔ ایک دوسرے کے ساتھ بند کمرے میں وقت گزارتے ہیں۔ اور یقین جانیں یہی وہ خوبصورت وقت ہے کہ اپنی ازدواجی زندگی کوخوب سے خوب تر بنایا جاسکتا ہے۔ اس وقت بیوی کی باتیں سنی جائیں کچھ اپنی باتیں سنائی جائیں۔ بیوی سے دن بھر کے کام کا احوال پوچھا جائے دن بھر کے کاموں میں بیوی کی تعریف کی جائے بیوی کو خوبصورتی کی تعریف کی جائے بیوی سے دل لگی کی باتیں کی جائیں ۔ اس سے محبت کااظہار کیاجائے۔ یہ اعمال بہت زیادہ ضروری ہیں۔

کیونکہ دونوں میاں بیوی ہی دن بھر کام سے تھکے ہارے آرام کےلیے بستر پر آتے ہیں۔ تو انہیں ایک دوسرے کے پیار بھرے محبت بھرے الفاظوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور یہ وہ وقت ہوتا ہے۔ کہ دونوں کے منہ سے نکلے الفاظ سیدھے ایک دوسرے کے دل میں اترتے چلے جاتے ہیں۔ بشرطیکہ دونوں کے درمیان موبائل اور ٹیلی ویژن جیس فضول چیزیں نہ ہوں۔ یہ میاں بیوی دونوں کا ایک دوسرے پر حق ہے۔ کہ موبائل اور ٹیلی ویژن کو چھوڑ کر ایک دوسرے کو پیار اور محبت کے ساتھ وقت دیا جائے۔ دن بھر میاں بیوی اپنے کاموں میں مصروف رہتےہیں۔ اور ایک رات کا وقت ملتا ہے۔

کہ میاں بیوی ایک دوسرے کو وقت دیں او راگر ایسے میں شوہر اپنے موبائل میں مصروف رہے، بیوی اپنے موبائل میں تو جناب مع اف کیجئے گا یہ ایک خوشگوار ازدواجی زندگی نہیں بلکہ ایک رسمی ازدواجی زندگی ہے۔ جہاں بس رسمیں پوری ہورہی ہیں۔ کہ صبح اٹھے کام پر چلے گئے بیوی گھر کےکاموں مصروف ہوگئی۔ رات کو آئے کھانا کھایا باہر راؤنڈ لگایا آکر موبائل استعمال کرتے ہوئے سوگئے۔ یقین جانیں یہ رسمی ازدواجی زندگی ہے۔ خوشگوار ازدواجی زندگی میں ایک دوسرے کو وقت دینا بہت ضروری ہے ایک دوسرے سے دل لگانا بہت ضروری ہے۔ ایک دوسرے کا احساس ایک دوسرے کی قدر بہت ضروری ہے ۔

ایک دوسرے سے پیار کی باتیں محبت کا اظہار بہت ضروری ہے۔ اس موبائل فون نے رشتوں میں بہت دوریاں پید ا کر دی ہیں۔ موبائل فون کا استعمال غلط نہیں لیکن بے وقت موبائل کا استعمال نہ صرف صحبت کےلیے نقصان دہ ہے۔ بلکہ رشتوں میں بھی بہت زیادہ دوریاں پیدا کردیتا ہے۔ میں تو یہ کہوں گی کہ جب ماں باپ ، بیوی ، بچوں کے ساتھ ہوں ۔ تو موبائل کو آف کردیں۔ یا کم ازکم خاموش کرکے رکھ دیں۔ ماں باپ کے ساتھ ہوں موبائل رکھ دیں۔ بچے ساتھ ہوں موبائل رکھ دیں۔ بیوی ساتھ ہو موبائل رکھ دیں۔ ہمارا فرض ہے۔ انہیں وقت دینا اور اس فرض کی ادائیگی میں ذرا سی سستی چیزوں نے رشتوں میں ایسی دوریاں پیدا کردیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں